کرونا وائرس : امارتی شہریوں کا دفتر کے بجائے گھر سے کام کرنے پر اصرار ARYNewsUrdu
ابوظبی : کرونا وائرس دنیا بھر میں خوف کی علامت بناہوا ہے، 85 فیصد اماراتی شہریوں نے ہلاکت خیز وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے ‘ورک فرام ہوم’ کی حمایت کی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والے کرونا وائرس نے اب تک ساڑھے چار ہزار کے قریب افراد کو ہلاک کردیا ہے جبکہ 1 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں، خوف کی علامت بننے والے وائرس سے بچنے کےلیے اماراتی شہریوں نے گھر میں رہ کر کام کرنے زور دیا ہے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عوامی رائے شماری سوشل میڈیا فورمز پر کی گئی تھی جس میں 89 فیصد شہریوں نے فیس بک، 84 فیصد نے انسٹاگرام اور 82 فیصد نے ٹوئٹر پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے ورک فرام ہوم کی حمایت کی۔قدرتی آفات، بحرانوں اور ہنگامی امور کے نگراں قومی ادارے کے ترجمان سیف جمعہ الظاہری نے رائے شماری پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ ‘مختلف اداروں کے تعاون سے ورک فرام ہوم کے بندوبست کی کوششیں جاری...
مختلف کمپنیوں نے اپنے اکاﺅنٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ‘وہ اپنے کارکنان کو ورک فرام ہوم کا موقع دینا مناسب سمجھتی ہیں اور وہ اس کی حوصلہ افزائی کریں گی، بہتر ہوگا کہ ملازمین اس ماحول میں گھروں میں رہ کر کام کریں اور دفاتر نہ جائیں’۔ خیال رہے کہ دنیا بھر میں موت باٹنے والے مہلک ترین وائرس کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 14 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وہ فنکار جوڑی جس کی شادی کرونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہوگئیٹوکیو (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہالی ووڈ کے مشہور اداکار اورلینڈو بلوم اور ان کی گرل فرینڈ
مزید پڑھ »
کرونا وائرس: محکمہ صحت سندھ کی طویل مدت کیلئے تعلیمی ادارے بند رکھنے کی تجویز
مزید پڑھ »
کرونا وائرس نے اٹلی میں 631 شہریوں کو ہلاک کردیاروم : کرونا وائرس نے اٹلی میں تباہی مچادی، ہلاکت خیز وائرس میں مبتلا افراد کی ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ ہونے لگام اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد 631 ہوگئی۔
مزید پڑھ »
کرونا وائرس: اٹلی کے آرمی چیف بھی وائرس کا شکارفارینا کی صحتیابی تک متبادل آرمی چیف فرائض انجام دیں گے تفصیلات: SamaaTV
مزید پڑھ »
سندھ میں کرونا وائرس کے مزید 2نئے کیس رپورٹ، مریضوں کی تعداد18ہوگئیکراچی : سندھ میں کروناوائرس کے مزید 2 نئے کیس سامنے آگئے ، جس کے بعد سندھ بھر میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔
مزید پڑھ »