کریملن: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی شامی ہم منصب بشار الاسد سے ملاقات

پاکستان خبریں خبریں

کریملن: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی شامی ہم منصب بشار الاسد سے ملاقات
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 41 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 53%

بدقسمتی سے خطے میں کشیدگی کا رجحان دیکھ رہے ہیں جس کے اثرات شام پر بھی ہیں، ملاقات میں صدر پیوٹن کا اظہار خیال

روسی وزارت خارجہ کے مطابق بدھ کے روز ہونے والی اس ملاقات میں پیوٹن نے بشار الاسد سے کہا کہ بدقسمتی سے خطے میں کشیدگی کا رجحان دیکھ رہے ہیں جس کے اثرات شام پر بھی ہیں۔

صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ میری آپ کی رائے میں بڑے دلچسپی ہے کہ خطے کے اندر صورتحال کس طرح رونما ہو رہی ہے لیکن بدقسمتی سے ہمیں اس صورتحال میں تیزی سے اضافے کا رجحان نظر آ رہا ہے جو کہ براہ راست شام پر بھی اثرانداز ہوتا ہے۔ اس موقع پر شامی صدر نے کہا کہ دنیا اور یوریشیائی خطے میں رونما ہوتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئے ہماری ملاقات اہم ہے۔

واضح رہے کہ روس شامی صدر بشار الاسد کی حکومت کا مضبوط حامی رہا ہے تاہم اس کے ترکیہ کے ساتھ بھی قریبی تعلقات ہیں اور شام میں خانہ جنگی کے خاتمے کے بعد اب روس کی خواہش ہے کہ شام اورترکیہ کے درمیان سفارتی تعلقات دوبارا بحال ہو جائیں۔ یہ بھی یاد رہے کہ 2011 شام میں خانہ جنگی کے دوران ریاستی کریک ڈاؤن کے بعد شام اور ترکیہ نے باہمی سفارتی تعلقات منقطع کردیے تھے تاہم اب روس کی کوششوں کے بعد فریقین کی جانب سے تعلقات کی بحالی کیلئے رضامندی ظاہر کی جا رہی ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

geonews_urdu /  🏆 15. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ٹرمپ پر حملہ: روس نے امریکا کی موجودہ صورتحال کا ذمہ داربائیڈن انتظامیہ کو ٹھہرادیاٹرمپ پر حملہ: روس نے امریکا کی موجودہ صورتحال کا ذمہ داربائیڈن انتظامیہ کو ٹھہرادیاروس کی جانب سے یہ بھی کہا کہ روسی صدر پیوٹن کا ٹرمپ کو فون کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔
مزید پڑھ »

وزیراعظم کی آج روسی صدر سے ملاقات متوقع، کل چینی صدر سے ملیں گےوزیراعظم کی آج روسی صدر سے ملاقات متوقع، کل چینی صدر سے ملیں گےوزیراعظم شہباز شریف کی قازقستان میں دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقات متوقع، ایس سی او پلس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے
مزید پڑھ »

ایردوان نے شامی حکومت اور صدر بشار الاسد کے ساتھ ملکی تعلقات بحال کرنے کا ...ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے شامی حکومت اور اس کے صدر بشار الاسد کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات بحال کرنے کے لیے اقدامات کے لیے اپنی تیاری کا بتایا ہے۔ ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب بشار الاسد نے شام اور ترکیہ کے درمیان تعلقات سے متعلق تمام اقدامات کے لیے اپنے کھلے پن کا اظہار کیا اور کہا کہ شام کی حکومت شامی ریاست کی خودمختاری چاہتی اور...
مزید پڑھ »

مودی کی پیوٹن سے ملاقات پر یوکرینی صدر زیلینسکی پھٹ پڑےمودی کی پیوٹن سے ملاقات پر یوکرینی صدر زیلینسکی پھٹ پڑےدنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے سربراہ کو ماسکو میں دنیا کے سب سے خونی مجرم کو گلے لگاتے دیکھنا بہت مایوس کن ہے: یوکرینی صدر
مزید پڑھ »

بڑھتے ہوئے دباؤ کے باوجود بائیڈن کاایک بار پھر صدارتی انتخاب کی دوڑ سے باہر ہونے سے انکاربڑھتے ہوئے دباؤ کے باوجود بائیڈن کاایک بار پھر صدارتی انتخاب کی دوڑ سے باہر ہونے سے انکارگرتی ہوئی ساکھ کے موقع پر امریکا کے صدر جو بائیڈن نے ڈیموکریٹ گورنروں سے ملاقات کی ، گورنرز ایسوسی ایشن نے بائیڈن کی مکمل حمایت کا اعلان کیا
مزید پڑھ »

ایلون مسک کی ٹرمپ کی الیکشن مہم کیلئے بڑی فنڈنگایلون مسک کی ٹرمپ کی الیکشن مہم کیلئے بڑی فنڈنگٹرمپ سے مسک سمیت دیگر ڈونرز کی مارچ کے مہینے میں ملاقات ہوئی تھی: میڈیا رپورٹس
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-23 03:51:48