کشمیریوں، بھارتی مسلمانوں کیساتھ امتیازی سلوک، تشدد کو روکا جائے: 15 ارکان کا یورپی کمیشن کو خط

پاکستان خبریں خبریں

کشمیریوں، بھارتی مسلمانوں کیساتھ امتیازی سلوک، تشدد کو روکا جائے: 15 ارکان کا یورپی کمیشن کو خط
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 26 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 14%
  • Publisher: 83%

برسلز: (دنیا نیوز) یورپی پارلیمنٹ کے15 ارکان نے یورپی کمیشن کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر خط لکھا ہے، یورپی پارلیمنٹیرینز نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں کیساتھ ہونے والے امتیازی سلوک اور تشدد کو روکا جائے۔

خط پر یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر سمیت 15 ارکان کے دستخط ہیں جس میں کہا گیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں ہو رہی ہیں، 5 اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کے خصوصی سٹیٹس ختم کیا اور کرفیو لگا دیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ قابل افسوس ہے کہ بھارت جمہوری روایات کو ختم کر کے معاشرے میں ہندو قومیت کی اجارہ داری بڑھا رہا ہے، بھارت کشمیر کے مسئلے کے سیاسی حل کی بجائے عسکری طریقے کی جانب لے گیا ہے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے معاملے کو بات چیت سے حل کرانے کی ضرورت ہے،...

اس سے قبل یورپی پارلیمان کی انسانی حقوق کمیٹی کی سربراہ ماریا ایرینا ایم ای پی نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے نام اپنے خط میں تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے خط میں لکھا کہ برسلزکو بھارت میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں کے تحفظ اور قومی تحقیقاتی ادار ے کی جانب سے گوتم نولکھا اور آنند تلٹومبڈے کی گرفتاری پر شدید تحفظات ہیں۔

ماریا ایرینا کا مزید کہنا تھا کہ یہ بات خاص طور پر تشویشناک ہے کہ انسانی حقوق کے کارکن بھارت کے غریب اور پسماندہ اقلیت کے حق میں آواز بلند نہیں کر سکتے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

DunyaNews /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

مقبوضہ وادی: قابض بھارتی فوج نے ایک روز کے دوران 13 کشمیریوں کو شہید کر دیامقبوضہ وادی: قابض بھارتی فوج نے ایک روز کے دوران 13 کشمیریوں کو شہید کر دیاسرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ظلم کی انتہا کر دی، نوجوان کشمیریوں کی نسل کشی کرنے لگ گئی، صرف ایک روز کے دوران 13 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
مزید پڑھ »

غیر ملکی ڈرامے پاکستانی پروڈکشن کو تباہ کردیں گے، پاکستانیوں کو چاہیے کہ ...غیر ملکی ڈرامے پاکستانی پروڈکشن کو تباہ کردیں گے، پاکستانیوں کو چاہیے کہ ...اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں آج کل ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے خوب چرچے ہورہے ہیں تاہم سرکاری ٹی وی پر غیر ملکی ڈرامہ دکھائے جانے پر
مزید پڑھ »

امریکہ عالمی ادارہ صحت سے نکلنے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے ، یورپی یونینامریکہ عالمی ادارہ صحت سے نکلنے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے ، یورپی یونینامریکہ عالمی ادارہ صحت سے نکلنے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے ، یورپی یونین EuropeanUnion US WHO JosepBorrell CoronaVirus DonaldTrump NancyPelosi realDonaldTrump SpeakerPelosi Europarl_EN JosepBorrellF WHO
مزید پڑھ »

یورپی پارلیمان کا بھارت میں انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاری پر شدید تشویش کا اظہاریورپی پارلیمان کا بھارت میں انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاری پر شدید تشویش کا اظہاربرسلز: (ویب ڈیسک) یورپین پارلیمان نے بھارت میں دہشت گردی سے متعلق بنائے گئے قانون کے تحت انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاری پر شدید تشویش ظاہر کردی۔
مزید پڑھ »

یورپی پارلیمان کا بھارت میں انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاری پر شدید تشویش کا اظہاریورپی پارلیمان کا بھارت میں انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاری پر شدید تشویش کا اظہاربرسلز: (ویب ڈیسک) یورپین پارلیمان نے بھارت میں دہشت گردی سے متعلق بنائے گئے قانون کے تحت انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاری پر شدید تشویش ظاہر کردی۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-03-27 10:33:44