PMImranKhan Kashmir
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے معروف کشمیری کارکن ٹونی ایشاء نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔
وزیراعظم عمران خان سے معروف کشمیری کارکن ٹونی ایشاء کی ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے نہتے کشمیریوں پرکیے جانے والے ظلم و ستم، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مسئلہ کشمیر خصوصاً موجودہ حالات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ٹونی ایشاء نے کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور بھارتی جبر و ستم اور خطے پر اس کے مہلک اثرات کے بارے میں اقوام عالم کی توجہ دلانے کے سلسلے میں وزیرِ اعظم عمران خان کی مسلسل کوششوں پر ان کا شکریہ ادا...
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ وہ معصوم کشمیریوں کے حقوق اور کشمیر کا مقدمہ ہر فورم پر اٹھانے اور ان کی آواز بننے کے لئے پرعزم ہیں۔ عالمی برادری کو مودی سرکار کے ایجنڈے اور خطے کے امن پر اس کے مہلک اثرات کا ادراک کرنا ہوگا۔ آر ایس ایس اور ہندتوا نظریات پر مبنی ایجنڈہ نہ صرف کشمیریوں بلکہ بھارت میں بسنے والے کرڑوں عوام کی شناخت مٹانے کا خواہاں ہے یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔
ٹونی ایشاء نے وزیراعظم کو امریکہ میں خصوصاً امریکی سینٹرز اور کانگریس کے اراکین کے سامنے مسئلہ کشمیراجاگر کرنے کے حوالے سے اپنی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
فلپائن میں سمندری طوفان فان فون کی تباہ کاریاں جاری | Abb Takk News
مزید پڑھ »
مریم اورنگزیب نے تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کردیا | Abb Takk News
مزید پڑھ »
فرانس میں ٹرانسپورٹ کی ہڑتال جاری | Abb Takk News
مزید پڑھ »
بنگلادیش میں سخت سردی اور خراب موسم نے 50افراد کی جان لے لی | Abb Takk News
مزید پڑھ »