کمر کی تکلیف سے بچاؤ کے آسان طریقے

پاکستان خبریں خبریں

کمر کی تکلیف سے بچاؤ کے آسان طریقے
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 32 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 16%
  • Publisher: 63%

کمر کی تکلیف سے بچاؤ کے آسان طریقے ARYNewsUrdu

گڑھوں کی وجہ سے لگنے والے جھٹکے موٹرسائیکل سوار کی ریڑھ کی ہڈی کو شدید متاثر کرتے ہیں جس کے سبب کمر کے مہروں کی بے ترتیبی جیسے مسائل پیدا ہونے کا قوی خدشہ ہوتا ہے۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں فٹنس ٹرینر حارث نے چند ایسی ورزشیں بتائیں کہ جس پر عمل کرنے سے کمر کے درد سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔ حارث نے بتایا کہ پہلے 50 سال سے زائد عمر کے افراد کو کمر کی تکلیف کے مسائل ہوتے تھے لیکن اب 30 سال کے بعد ہی نوجوانوں کو کمر میں تکلیف کی شکایات عام ہیں۔

اس کی اہم وجہ شہر کا انفرااسٹرکچر ہے جس کی حالت انتہائی دگرگوں ہے نہ صرف سڑکیں بلکہ اہم شاہراہیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کے سبب خصوصاً نوجوان موٹر سائیکل سواروں کو مختلف پیچیدگیوں کا سامنا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ناظرین کو کچھ خاص ورزشیں کرکے دکھائیں جن کو کرکے کمر کی تکلیف سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

arynewsud /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات



Render Time: 2025-03-03 21:38:48