ویڈیو فوٹیج کی مدد سے قتل کے سلسلے میں 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اے آئی جی رزاق چیمہ HazaraTown Quetta DawnNews مزید پڑھیں:
پولیس نے کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں تشدد سے ایک نوجوان کے قتل کے الزام میں 11 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس کے مطابق ہجوم نے گزشتہ رات ایک نائی کی دکان کے باہر 3 لڑکوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا جس کی شناخت بلال نور زئی کے نام سے ہوئی۔ نوجوان کے قتل سے عوام میں غم و غصہ پھیل گیا اور انہوں نے لاش کے ہمراہ وزیراعلیٰ بلوچستان سیکریٹریٹ کے نزدیک ریڈ زون میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔اس موقع پر مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ نوجوان کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔
اس حوالے سے کوئٹہ پولیس کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل رزاق چیمہ نے بتایا کہ ’ویڈیو فوٹیج کی مدد سے قتل کے سلسلے می 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے‘۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان کے قتل کی تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے اور اس واقعے میں زخمی ہونے والے دیگر 2 نوجوانوں کو علاج کے لیے کوئٹہ سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر میں داخل کروادیا گیا ہے۔دوسری جانب وزیر داخلہ بلوچستان ضیا اللہ لانگو نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے قتل میں ملوث مجرمان کو انصاف کے کٹہرے میں پہنچانے کی یقین دہانی کروائی۔یہ بھی پڑھنا مت بھولیں
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کورونا کا پھیلاؤ: کوئٹہ میں مکمل لاک ڈاؤن اور کرفیو کے نفاذ کی سفارشطبی ماہرین نے کوئٹہ میں مکمل لاک ڈاؤن اور کرفیو کے نفاذ کی سفارش کردی۔ بتایا جاتا ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن اور کرفیو کی سفارش طبی ماہرین اور انتظامی افسران کے اجلاس میں کی گئی۔
مزید پڑھ »
صدارتی ریفرنس: جسٹس عیسیٰ کے شہزاد اکبر سے متعلق 15 سوالات - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
فیصل آباد میں شادی سے انکار نے لڑکی کی زندگی تباہ کر دی ،درندہ صفت نے معصوم لڑکی کو سب سے بڑا غم دیدیافیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) جڑانوالہ میں شادی سے انکار پر نوجوان نے سابق منگیتر پر تیزاب پھنک دیا۔پولیس کے مطابق بہاولپور کے کامران کی منگنی متاثرہ لڑکی
مزید پڑھ »
وزیر خارجہ کی بھارت پر خطرناک فوجی تصورات سے کھیلنے سے متعلق تنقید - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
وزیر خارجہ کی بھارت پر خطرناک فوجی تصورات سے کھیلنے سے متعلق تنقید - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »