کورونا وائرس کے خلاف لڑنے کے لئے پاکستان کی مدد میں اضافہ کر رہے ہیں، ورلڈ بینک
ورلڈ بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے پاکستان کے لیے 200 ملین ڈالر کے پیکیج کی منظوری دیدی ہے جو کورونا وبا سے نمٹنے، صحت کے نظام کو تقویت دینے اور سماجی و اقتصادی مسائل کے حل پر استعمال کیا جائے گا، اس کے علاوہ ضروری طبی سامان کی فراہمی کے 8 جاری منصوبوں سے 38ملین ڈالر کی اضافی رقم بھی حاصل کی جائے گی۔
کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف لڑنے کے لئے پاکستان کی مدد میں اضافہ کر رہے ہیں، پریپ منصوبہ کورونا کا پتہ لگانے اور نگرانی کرنے کی صلاحیت کو مستحکم کرنے میں مدد کرے گا جب کہ غریبوں کو نقد رقم کی منتقلی میں مدد کے لئے وسائل بھی فراہم کرے گا، اس کے علاوہ پریپ سرکاری اور نجی اسپتالوں میں وینٹیلیٹر اور پیرا میڈیکس کو ذاتی تحفظ کا سازو سامان بھی فراہم کرے گا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کورونا وائرس، اقوام متحدہ کی کمزور معیشتوں میں 10 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کی تجویزنیویارک : اقوام متحدہ نے کورونا وائرس کے نقصانات سے نمٹنے کیلئے کمزور معیشتوں میں 10 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کی تجویز دے دی
مزید پڑھ »
کرپشن مقدمات کی موثر تحقیقات، چیئرمین نیب کی ایکریڈیشن کونسل کے قیام کی تجویزاسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کرپشن مقدمات کی موثر تحقیقات کے لیے ایکریڈیشن کونسل کے قیام کی تجویز دے دی۔
مزید پڑھ »
کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 2039 ہوگئی
مزید پڑھ »