واشنگٹن: (ویب ڈیسک) طالبان کے ساتھ معاہدے کے بعد افغانستان میں قیام امن کے لیے امریکی فوجیوں کا انخلا طے شدہ وقت سے پہلے ہی جاری ہے۔
خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں ہوئی جب 3 روز کی تاریخی جنگ بند کے بعد افغانستان کی طویل جنگ کے اگلے مرحلے سے متعلق سوال اٹھ رہے ہیں۔
تاہم امریکا کے سینئر دفاعی عہدیدار نے کہا کہ فوجیوں کی تعداد پہلے ہی ساڑھے 8 ہزار کے قریب ہے کیونکہ کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر کمانڈرز انخلا میں تیزی لارہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ 19 سال کے بعد اب وقت آیا ہے کہ وہ اپنے ملک کے لیے پولیسنگ کریں۔
علاوہ ازیں افغان شہریوں نے 19 سالہ جنگ کے دوران غیر معمولی جنگ بندی کا لطف اٹھایا جو صرف دوسری مرتبہ ہی نافذ کی گئی تھی۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر کہا تھا کہ حکومت کے فضائی حملے میں 5 شہری ہلاک یا زخممی ہوئے جن میں 4 بچے بھی شامل تھے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ایئربس کے ماہرین کا تحقیقات کے لیے طیارہ حادثے کے مقام کا دورہ - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث کراچی کے اسپتال بھرگئے | Abb Takk News
مزید پڑھ »
دفترِ خارجہ کی بابری مسجد کے مقام پر تعمیر کے کام کے آغاز کی مذمتدفترِ خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے ایک بیان میں بابری مسجد کے مقام پر تعمیر کے کام کے آغاز کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب پوری دنیا کورونا
مزید پڑھ »
نادیہ جمیل نے کینسر کے علاج کے دوران سر کے بال منڈوا لیے - Entertainment - Dawn News
مزید پڑھ »
امریکا کا افغانستان سے مکمل فوجی انخلا پر غور - ایکسپریس اردوہم 19 سال سے افغانستان میں ہیں، میرے خیال سے اب بہت ہوچکا، امریکی صدر
مزید پڑھ »