کورونا کی میت سے زندہ انسانوں میں منتقلی کے شواہد نہیں ملے، ڈاکٹر ظفر مرزا -
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس میت سےزندہ انسانوں میں منتقل ہونے کےشواہد نہیں ملے۔
ملک میں کورونا وائرس کی وبا سے متعلق تفصیلات کے بارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں غفلت نہ برتیں، آئندہ آنے والے دنوں میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس کے باعث ہونے والی اموات میں اضافہ ہوگا۔ احتیاط وائرس سےبچاوکیلئے ضروری ہے۔کئی مرتبہ بڑے شہروں کےبڑےاسپتالوں میں بستر اوروینٹی لیٹرزنہیں ملتے۔ تاحال اس دست یاب بستروں اور وینٹی لینٹرز کی تعداد قابو میں ہے۔ اس وقت صرف 18 سے 20 فی صد وینٹی لیٹر ہی زیر استعمال...
ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے میت سے زندہ انسانوں میں منتقلی کے شواہد نہیں ملے ہیں اسی لیے وبا سے انتقال کرنے والوں کی تدفین کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے۔ تاہم متاثرہ شخص کی تجہیز و تکفین کرنے والوں کے لیے حفاظتی لباس پہننا اور احتیاط کرنا لازمی ہے۔انہوں ںے کہا کہ عید کے باعث ٹیسٹنگ سست ہوئی تھی تاہم اب دوبارہ اس کی رفتار بڑھائی جائے گی۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی 35 فی صد تعداد صحت یاب ہوچکی...
انہوں نے مزید بتایا کہ جمعے کے روز پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سامنے آئیں اور اس ایک دن کے اندر 57 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1 ہزار 3 سو 57 تک جا پہنچی ہے جب کہ متاثرین کی تعداد 64 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
لاہور میں کورونا وائرس سے لیڈی ڈاکٹر دم توڑ گئیں، محکمہ صحت کی تصدیق
مزید پڑھ »
سندھ میں کورونا بے قابو ہونے لگا، وبا سے آج سب سے زیادہ 31 ہلاکتیں
مزید پڑھ »
کے پی میں کورونا سے ریکوری کی شرح سب سے زیادہ ہے، اجمل وزیراجمل وزیر نے کہا کہ لیڈر اور ڈیلر میں فرق ہوتا ہے، عمران خان ایک لیڈر ہے جو ہمیشہ فرنٹ سے لیڈ کرتا ہے، اس سے پہلے سارے ڈیلر تھے جنہوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے۔
مزید پڑھ »
سندھ میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 16ہلاکتیں،1103 نئے کیسز رپورٹکراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید16 مریض انتقال کر گئے جبکہ 1103 نئے کیس رپورٹ ہو ئے ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ میں
مزید پڑھ »