پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2164 نئے مریض سامنے آ گئے ہیں جس کے بعد ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 54 ہزار 601 ہوگئی ہے۔ مزید تفصیلات ہمارے لائیو پیج پر:
زیادہ تر مقامات پر سماجی دوریوں کے ضوابط کی خلاف ورزی
پاکستان بھر میں ماہِ رمضان کے ختم ہونے پر آج عید الفطر کا تہوار منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر کی مساجد، عید گاہوں اور میدانوں میں نمازِ عید روایتی انداز میں ادا کی گئی۔ زیادہ تر مقامات پر حکومت کی جانب سے اعلان کردہ سماجی دوری کے ضوابط کی پاسداری دیکھنے میں نہیں آئی اور عوام بڑی تعداد میں ایک دوسرے کے قریب کھڑے ہو کر عید کی نماز ادا کرتے ہوئے نظر آئے۔واضح رہے کہ گذشتہ رات پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مرض ہمارے درمیان موجود ہے چنانچہ نماز عید سیمت پوری چھٹیوں کے دوران سماجی فاصلوں کا بطور خاص اہتمام کیا جائے۔Copyright: BBCImage caption: کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 2 میں نمازِ عید کی ادائیگی کا ایک منظرImage caption: لاہور کی...
Image caption: کراچی کی ایک عید گاہ میں ایک رضاکار مسجد میں داخلے سے قبل نمازیوں کے ہاتھوں پر جراثیم کش سپرے کر رہا ہےImage caption: کوئٹہ کی ایک مسجد میں نمازِ عید کا خطبہ جاری ہےلاہور میں لوگ مسجد میں جگہ ختم ہوجانے کے باعث بڑی تعداد میں سڑک پر نماز ادا کر رہے ہیں۔ Image caption: لاہور میں لوگ مسجد میں جگہ ختم ہوجانے کے باعث بڑی تعداد میں سڑک پر نماز ادا کر رہے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان میں زکوٰۃ اور بیت المال کے فنڈز میں اربوں روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشافآڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں جس رقم کا آڈٹ کیا گیا ہے اس میں سے آٹھ کروڑ روپے سے زائد کی رقم متعقلہ حکام سے بازیاب کرنے کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ وفاقی حکومت زکوٰۃ فنڈز سے جو رقم اکھٹی کرتی ہے اس میں 18ویں آئینی ترمیم کے بعد 93 فیصد حصہ صوبوں کو چلا جاتا ہے جبکہ سات فیصد وفاق کے پاس رہتا ہے۔
مزید پڑھ »
طیارہ حادثے کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ارشد ملککراچی : سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے جہاز حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ملاقات میں کہا کہ ہم تمام خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں یہ ہم سب کیلئے ایک مشکل مرحلہ ہے۔
مزید پڑھ »
کورونا سے بچاؤ کا حفاظتی سامان بھیجنے پر پاکستان کے مشکور ہیں: مائیک پومپیوواشگنٹن : (ویب ڈیسک) امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کورونا سے بچاؤ کا حفاظتی سامان بھیجنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں ہم ایک ساتھ ہیں۔
مزید پڑھ »
پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 52 ہزار 162 ہوگئی - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »