جمعہ کے اجتماعات کے حوالے سے مساجد میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates Lahore punjablockdown
لاہور:کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے لاہور سمیت پنجاب بھر میں جزوی لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے ،حکومتی احکامات کے باوجود سڑکوں پر کھلے عام لوگوں کی آمدورفت جاری ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن برائے نام رہ گیا ہے،سڑکوں پر لوگوں کی آمدورفت ان کی غیر سنجیدگی کی خبر دے رہی ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی مختلف شاہراہوں پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں، حکومت کی جانب سے اجازت ملنے والے کاروبار صبح 9سے 5بجے تک کھلے ہیں۔ آج جمعہ کے اجتماعات کے حوالے سے مساجد میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی،تمام مساجد میں آج ایس او پیز کے تحت نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔
مساجد سے صفیں اور قالین اٹھالئے گئے ہیں اور نمازیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھنے کیلئے نشانات لگا دیئے گئے ہیں۔ نمازیوں کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کورونا وائرس: برطانیہ میں مزید 763 اموات، کورونا وائرس ویکسین کی تیاری میں تیزی - BBC Urduدنیا میں 25 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 78 ہزار سے زیادہ ہے۔ جاپان کے ایک یتیم خانے میں آٹھ شیرخوار بچوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ سنگاپور میں کورونا متاثرین کی تعداد 10 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔
مزید پڑھ »