کورونا نے پنجے گاڑ لیے، پاکستان میں مریض 20 ہزار سے تجاوز، 462 اموات مکمل تفصیل جانیے:
اب تک ملک بھر میں 203025 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8716 لوگوں کا ٹیسٹ کیا گیا، ان میں سے 981 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ 17 اموات رپورٹ ہوئیں۔
اس موذی سے صحتیاب ہونے والوں میں آزاد کشمیر کے 44، بلوچستان کے 183، گگت بلتستان کے 260، اسلام آباد کے 55، خیبر پختونخوا کے 811، صوبہ پنجاب کے 2206 اور صوبہ سندھ کے 1555 شہری شامل ہیں۔لاہور میں کورونا کے 322 جبکہ پنجاب میں 638 نئے کیس سامنے آنے سے مریضوں کی تعداد 7494 ہو گئی ہے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق 768 زائرین سنٹرز، 1926 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 86 قیدیوں، 4714 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی...
کورونا وائرس سے اب تک کل 121 اموات، 2591 افراد صحتیاب، 22 مریض تشویشناک حالت میں ہیں جبکہ اب تک کل 92622 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے باعث عائد کردہ موجودہ پابندیوں کا 9 مئی تک اطلاق رہے گا، اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت اجلاس ہوگا جس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ قومی رابطہ کمیٹی 9 مئی کے بعد کی حکمت عملی سے متعلق فیصلہ کرے گی۔
انہوں نے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ایک کروڑ 80 لاکھ افراد بے روزگار جبکہ 10 لاکھ چھوٹے ادارے ہمیشہ کے لیے بند ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ کورونا وائرس کا چیلنج لمبا ہے، ہو سکتا ہے کہ یہ چھ ماہ چلے یا اس سے زیادہ، اس معاملے پر مناسب حکمت عملی اختیار کرنی ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کیٹیگری فور کے ان مستحق افراد کو احساس ایمرجنسی کے بارہ ہزار روپے دئیے جائیں گے۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ کورونا فنڈز سے مستحق افراد کیلئے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہیگا اور امداد فراہم کرنے والے مخیر حضرات کے ہر ایک روپے کے بدلے میں چار روپے حکومت کی جانب سے امدادی فنڈز میں شامل کئے جائیں گے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان میں مزید 5ہزار افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی کا خدشہکراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملک بھرمیں پانچ ہزار سے زائد ایسے افراد موجود ہیں جن کے کورونا وائرس کی موجودگی کا کا خدشہ
مزید پڑھ »
پاکستان میں کورونا سے زیادہ لوگ ٹریفک حادثات میں ہلاک ہوجاتے ہیں، اسد عمر - ایکسپریس اردوہمیشہ کے لیے ملک بند کرکے بیٹھ نہیں سکتے، آہستہ آہستہ بندشیں کم کریں گے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی
مزید پڑھ »
خواتین میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے: مرتضیٰ وہابدس سال سے کم عمر کے 253 بچے کورونا کا شکار ہوچکے ہیں، مرتضیٰ وہاب ویڈیو لنک: DailyJang
مزید پڑھ »
سندھ کی خواتین میں کورونا کی شرح بڑھ رہی ہے، مرتضیٰ وہاب - ایکسپریس اردو26 فیصد خواتین مریض بن چکیں، 10 سال سے کم عمر کے 253 بچے شکار ہوچکے ہیں، ترجمان سندھ حکومت
مزید پڑھ »
امریکا میں کورونا وائرس کی دوا کی منظورینیو یارک: (ویب ڈیسک) امریکی وفاقی ادارے نے کورونا وائرس کے انسداد کی دوا کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ اس تجرباتی دوا کے آزمائشی ٹیسٹس کئی ایام سے جاری تھے۔
مزید پڑھ »
ویتنام میں ’کورونا برگر‘ کی فروخت میں اضافہکورونا وائرس کی وبا کے دوران ویتنام کے ایک شیف نے گزشتہ ماہ سب سے پہلے کورونا وائرس کی شکل کا برگر تیار کیا تھا تاہم اب دنیا بھر میں اس کی مانگ میں بے
مزید پڑھ »