کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی ادارہ صحت نے کورونا سے بچاو کے لیے کیے گئے سندھ حکومت کے اقدامات کی تعریف کردی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے
نمائندے نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی ۔اس موقع پر مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں کورونا ٹیسٹنگ کی یومیہ گنجائش 6600 ٹیسٹ کردی ہے مگر لوگ ٹیسٹ کروانے میں اتنا تعاون نہیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں 2 ہسپتالوں میں تشدد ہوا، اس لیے ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ڈاکٹرز، نرسز اور عملہ محفوظ رہے کیونکہ ڈاکٹرز ٹھیک رہیں گے تو
دوسروں کی زندگی بچا سکیں گے لہذا اسپتالوں میں توڑ پھوڑ یا ڈاکٹروں کو ہراساں کرنا براداشت نہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں نے کورونا کے خلاف سندھ حکومت کی پالیسی کی تعریف کی۔عالمی ادارہ صحت کے نمائندوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا سے متعلق ہسپتال قائم کرنے سے ڈبلیو ایچ او کو آگاہ کیا، سندھ حکومت کے بروقت اقدامات نے بہتر نتائج دیے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما عبدالکریم خان کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئےریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سنئیر رہنما عبدالکریم خان کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے، وہ گزشتہ کئی روز سے ریاض کے
مزید پڑھ »
کورونا کے مریضوں کو کئی ماہ تک سانس کے مسائل ہوسکتے ہیں، تحقیق - Health - Dawn News
مزید پڑھ »
کورونا کے مریضوں کو کئی ماہ تک سانس کے مسائل ہوسکتے ہیں، تحقیقکورونا وائرس کے مریضوں کو صحتیابی کے بعد کئی ماہ تک بہت زیادہ تھکاوٹ اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہوسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات برطانیہ سے تعلق
مزید پڑھ »