کورونا کے شکار والد کیلئے لاہور جانے والی خاتون واپسی پر حادثے میں جاں بحق

پاکستان خبریں خبریں

کورونا کے شکار والد کیلئے لاہور جانے والی خاتون واپسی پر حادثے میں جاں بحق
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 jang_akhbar
  • ⏱ Reading Time:
  • 41 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 63%

کورونا کے شکار والد کیلئے لاہور جانے والی خاتون واپسی پر حادثے میں جاں بحق تفصیلات جانئے: DailyJang

کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران سفر انتہائی مشکل ہوکر رہ گیا ہے۔ ایسے میں کراچی کے ایک ٹرانسپورٹر معراج تنولی کی اہلیہ نازیہ معراج اپنے والد کی طبیعت ناساز ہوجانے کی بناء پر انتہائی جدوجہد کے بعد کراچی سے ہوائی ٹکٹ لیکر جمعرات کی دوپہر کی نجی ایئرلائن کی پرواز سے لاہور گئی تھی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر جہاز سے اترتے ہی انہیں پتہ چلا کہ ان کے والد کو کورونا وائرس ہوگیا ہے۔ جس بنا پر خاتون نے اپنے والدین کے گھر جانے کی بجائے لاہور ایئرپورٹ سے ہی کراچی واپس آنے کا پروگرام بنالیا۔ خاتون اور ان کے اہلخانہ نے بہت کوشش کی کہ مگر انہیں جمعرات کی شام کراچی آنے والی قومی ایئر لائن کی پرواز کا ٹکٹ نہ مل سکا۔

اہلخانہ کے مطابق نازیہ لاہور ایئرپورٹ سے اپنے والد کو دیکھنے اسپتال گئیں، والد کی دور سے ہی خیریت دریافت کی اور رات کو اپنے قریبی رشتہ دار کے گھر قیام کیا۔اہلخانہ کے مطابق نازیہ نے جہاز میں بیٹھ کر کراچی فون کیا اور ایئرپورٹ سے لینے کا کہا۔ گھر والوں سے نازیہ کی یہ آخری بات چیت تھی، اہلخانہ خاتون کو لینے کے لیے کراچی ایئرپورٹ گئے تھے مگر طیارہ حادثے کی اطلاع ملی جس کے بعد غمزدہ خاندان اب خاتون کی میت کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔قومی خبریں سے مزید

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

jang_akhbar /  🏆 7. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

جمال خاشقجی کے قاتلوں کے لیے 'خوشخبری'،مقتول کے اہلخانہ نے بڑااعلان کردیاجمال خاشقجی کے قاتلوں کے لیے 'خوشخبری'،مقتول کے اہلخانہ نے بڑااعلان کردیاریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ سے منسلک سعودی صحافی جمال خاشقجی کے  اہل خانہ نے اپنے والد کے قاتلوں کو معاف کردیا ۔ سماجی رابطے
مزید پڑھ »

پب جی کھیلتے ہوئے نوجوان موت کے منہ میں چلا گیاپب جی کھیلتے ہوئے نوجوان موت کے منہ میں چلا گیابھارت میں مشہور آن لائن گیم پب جی کھیلنے کے دوران 16 برس کا نوجوان دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا، موت سے قبل نوجوان 6 گھنٹے تک پب جی کھیلتا رہا تھا۔
مزید پڑھ »

وینزویلا کا برطانیہ کے خلاف اپنا سونا واپس لینے کے لیے مقدمہوینزویلا کا برطانیہ کے خلاف اپنا سونا واپس لینے کے لیے مقدمہوینزویلا کی حکومت نے برطانیہ کے مرکزی بینک (بینک آف انگلینڈ) کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کر دی ہے تاکہ اس سے اپنا 82 کروڑ ڈالر مالیت کا سونا واپس لے سکے۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-27 23:37:39