کووڈ 19 کے مردوں اور عورتوں پر اثرات مختلف کیوں؟

پاکستان خبریں خبریں

کووڈ 19 کے مردوں اور عورتوں پر اثرات مختلف کیوں؟
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 132 sec. here
  • 4 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 56%
  • Publisher: 59%

کورونا وائرس: کووڈ 19 کے مردوں اور عورتوں پر اثرات مختلف کیوں؟

سب سے حیران کن فرق جو نظر آیا ہے وہ اس بیماری میں مبتلا ہو کر خواتین اور مردوں کی شرح اموات میں ہے۔ مثال کے طور پر امریکہ میں بیمار ہو کر مرنے والے مردوں کی تعداد عورتوں کے مقابلے میں دگنی ہے۔ اسی طرح مغربی یورپ کے ملکوں میں مردوں میں اموات کا تناسب 69 فیصد ہے۔ چین اور دوسرے متاثرہ ملکوں اور خطوں سے بھی اسی قسم کے اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔

وائرس کے مختلف اثرات کی ایک وجہ ممکنہ طور پر مردوں اور عورتوں کے مختلف طرز زندگی بھی ہو سکتا ہے۔ پروفیسر گولڈر کا کہنا ہے کہ مردوں اور عورتوں کی عادات مختلف ہوتی ہیں مثال کے طور پر سگریٹ نوشی کی وجہ سے ان کی صحت کے مسائل جیسا کہ دل اور پھیپھڑوں کی بیماریاں یا سرطان وغیرہ۔ ان سب عوامل کے سبب کورونا وائرس کے نتائج بہت مختلف ہو سکتے ہیں۔

بے روزگاری کی شرح میں یکساں طور پر اضافہ نہیں ہو رہا اور جزوی طور پر اس کی وجہ وہ خاص حالات ہیں جس میں یہ معاشی بحران آیا ہے۔ مائیکل ٹرٹلٹ کا کہنا ہے 'یہ عام معاشی بحران سے بالکل مختلف صورت حال ہے۔‘ دوسرا بڑا عنصر یہ ہے کہ کیا لوگ اپنے کام دفتروں سے دور رہ کر 'ٹیلی کمیوٹنگ' یا کمپیوٹر کے ذریعے بھی کر سکتے ہیں۔ ٹرٹلٹ اور ان کے ساتھی ماہرین نے اس اعتبار سے بھی تقسیم کی، مثال کے طور پر بزنس کا تجزیہ کرنے والا کمپیوٹر کے ذریعے اپنے گھر سے بیٹھ کر بھی کام کر سکتا ہے لیکن کسی بار یا شراب خانے میں کام کرنے والا گھر سے بیٹھ کر کام نہیں کر سکتا۔

برطانیہ کے اداراے انسٹی ٹیوٹ آف فسکل سٹڈیز میں ہونے والی تحقیق کے بھی تقریباً ایسے ہی نتائج سامنے آئے۔ اس تحقیق سے معلوم ہوا کہ برطانیہ میں ایسے شعبوں میں مثال کے طور پر مہمان نوازی اور ریٹیل جو اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں یا بالکل بند پڑے ہیں ان میں خواتین کے کام کرنے کا تناسب مردوں کے مقابلے میں ایک تہائی زیادہ ہے۔'ورلڈ وی وانٹ ' نامی ایک نجی ادارے کی سربراہ اور بانی، نتاشا مدھر کا کہنا ہے کہ معاشیات کے نکتہ نگاہ سے دیکھا جائے تو کم اجرتوں پر کام کرنے والی ورکنگ کلاس طبقے کی...

اس میں رنگ اور نسل کی بنیاد پر بھی تفریق پائی جاتی ہے اور نسلی اقلیتوں کی خواتین کا اس ضمن میں زیادہ استحصال کیا جاتا ہے۔ امریکہ میں سیاہ فام خواتین کی اجرتیں سفید فام خواتین کے مقابلے میں 21 فیصد کم ہیں۔ ان ملکوں جیسے برطانیہ، جرمنی اور امریکہ میں جہاں حکومت کی طرف سے عارضی چھٹیوں کی سہولت موجود ہے وہاں ایک اور مسئلہ یہ ہے کہ اگر وہ اپنی نوکری چھوڑتے ہیں تو وہ فرلو لینے کے حق دار نہیں ہوتے۔ نوکری چھوڑنے کی صورت میں وہ حکومت سے بے روزگاری آلاونس کا بھی تقاضہ نہیں کر سکتے۔

ایبولا وائرس کا سیارا لیون میں خواتین پر یہ اثر پڑا تھا کہ وہاں زچہ خواتین کے ہلاک ہونے کی تعداد میں ڈرامائی اضافہ ہو گیا تھا۔ عالمی ادارۂ صحت اس بات پر زور دیتا ہے کہ زچگی کے دوران خاص طور پر جب کوئی وباء پھیلی ہوئی ہو تو خواتین کو بہترین طبی سہولیات مہیا کی جائیں اور بچے کی ولادت کے بعد بھی۔ لیکن ان ہدایات پر عمل نہیں کیا جاتا ہے۔

وینہم کا کہنا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ گھریلو تشدد گھروں پر ہی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ لوگوں کو گھروں میں بند کر دیں اور صورت حال اتنی سنگین ہو کہ جس سے لوگ ذہنی دباؤ کا شکار ہوں، وہ اپنے کاموں پر بھی نہ جا سکیں اور انھیں مالی پریشانیوں کا بھی سامنا ہو۔ ایسی صورت حال میں آپ کو یہ اندازہ لگانے کے لیے کہ گھریلو تشدد کے واقعات میں کیوں اضافہ ہو رہا ہے، سائنسدان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

BBCUrdu /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

دبئی کے طبی عملے کو کرونا کے مریضوں کے لئے خصوصی بیڈز کی فراہمیدبئی کے طبی عملے کو کرونا کے مریضوں کے لئے خصوصی بیڈز کی فراہمیمتحدہ عرب امارات کی دبئی کارپوریشن برائے ایمبولینس سروسز نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس
مزید پڑھ »

کوروناکے منفی اثرات کے باوجود غیرملکی سرمایہ کاری میں 137 فیصد اضافہکوروناکے منفی اثرات کے باوجود غیرملکی سرمایہ کاری میں 137 فیصد اضافہاسلام آباد : کورونا وائرس نے پوری دنیا میں تباہی اور بربادی مچارکھی ہے تاہم ملک میں غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری میں 137 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا
مزید پڑھ »

تیل کی قیمتوں کے اثرات: سٹاک مارکیٹ میں 1076 پوائنٹس کی مندی، 150 ارب کا نقصانتیل کی قیمتوں کے اثرات: سٹاک مارکیٹ میں 1076 پوائنٹس کی مندی، 150 ارب کا نقصانلاہور: (ویب ڈیسک) رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 1076 پوائنٹس کی بڑی مندی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد سرمایہ کاروں کے 150 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔
مزید پڑھ »

کورونا وائرس کے معاشی و سیاسی اثرات سامنے آنے لگےامریکا کے بعد ایک اور ملک میں لاک ڈاون کے خلاف مظاہرہکورونا وائرس کے معاشی و سیاسی اثرات سامنے آنے لگےامریکا کے بعد ایک اور ملک میں لاک ڈاون کے خلاف مظاہرہواشنگٹن/بیروت(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس کے معاشی و سیاسی اثرات سامنے آنے لگے،امریکا کے بعد ایک اور ملک میں لاک ڈاون کے خلاف مظاہرے کیے گئے ہیں۔ غیر
مزید پڑھ »

6 ہزار سعودی ڈاکٹر مختلف ممالک میں کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر6 ہزار سعودی ڈاکٹر مختلف ممالک میں کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پرہیلتھ اسپیشلائزیشن کی سعودی کونسل کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے 6 ہزار سے زائد ڈاکٹرز 30 ممالک میں کرونا وائرس کی وبا کے دوران صحت خدمات فراہم کر رہے ہیں۔
مزید پڑھ »

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کا امکانبلوچستان کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کا امکانبلوچستان کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کا امکان فصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-03-04 11:53:35