دو ہفتوں تک جاری رہنے والے کوپ29سربراہی اجلاس میں دولت مند ملکوں نے غریب ممالک کی امداد کے لیے سالانہ 300ارب ڈالر کا عالمی معاہدہ منظور کر لیا۔ ایک جانب دولت مند ممالک نے اس معاہدہ کو منظور کردیا ہے، لیکن ترقی پذیر ملکوں نے اس کو ناکافی قرار دے کر ہدف تنقید بنایا ہے۔ بھارتی وفد کی نمایندہ چاندنی رینا نے یہ معاہدہ نظر کے دھوکا قرار دے کر ناکافی کہا۔
موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں دو ہفتوں تک جاری رہنے والے کوپ29 سربراہی اجلاس میں دولت مند ملکوں نے غریب ممالک کی امداد کے لیے سالانہ 300ارب ڈالر کا عالمی مالیاتی معاہدہ منظور کر لیا،جس کا مقصد گلوبل وارمنگ پر قابوپانے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو ایک سال کی مدت میں تیزکرنا ہے۔ لیکن متعدد ترقی پذیر ملکوں نے اس پیکیج کو ناکافی قرار دیتے ہوئے اسے ہدف تنقید بنایا۔
تاہم اقوام متحدہ کے موسمیاتی امور کے سربراہ نے اس کے حق میں دلیل دیتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے صاف توانائی کے فروغ میں اضافہ ہو گا اور اربوں زندگیوں کا تحفظ ہو سکے گا۔ لیکن یہ معاہدہ اسی صورت میں کام کرے گا جب رقم ناکافی ہونے کی شکایت کے باوجود اگر ہر سال 300ارب ڈالر کی رقم بغیر کسی رکاوٹ اور بہانے بازی کے مہیا کی جاتی رہے اور اس کا درست استعمال ہو تو یقیناً اس کے مفید نتائج برآمد ہوں گے۔ ذرا غور فرمائیں ضرورت ہے تین ہزار ارب ڈالر کی اور منظور کیے گئے صرف300ارب...
اس کی وجہ تیل، گیس اور کوئلہ کا بے تحاشہ استعمال ہے ۔اب تک دنیا کا مجموعی درجہ حرارت معمول سے 1.2ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ چکا ہے ۔یہ بڑھا ہوا درجہ حرارت ہی ہے جس کے نتیجے میں کچھ برسوں پہلے پاکستان کو تباہ کن سیلاب سے 30ارب ڈالر کا نقصان پہنچا۔اندازہ کریں کہ یہ موسمیاتی آلودگی اور فضائی آلودگی یہ دونوں عوامل مل کر 2050تک پاکستان کی جی ڈ ی پی میں 18 سے 20فیصد تک کمی کاباعث بن سکتے ہیں۔
پاکستان تو پہلے ہی سے اپنے قیمتی زرمبادلہ کو ان غذائی اجناس کی خریداری پر خرچ کر رہا ہے، ایک طرف ہمارا قلیل زرمبادلہ دوسری طرف غذائی اجناس کی پیداوار میں کمی ہمیں خدانخواستہ قحط کی صورت حال سے بھی دو چار کر سکتی ہے۔ 2025 سر پر کھڑا ہے اور ایک رپورٹ کے مطابق 2025 تک "نصف" سے زائد دنیا پانی کی قلت اور خشک سالی کا شکار ہو جائے گی۔ پلاسٹک کی آلودگی پورے زمینی نظام کو بدل رہی ہے اس سلسلے میں سیول جنوبی کوریا میں مذاکرات کا پانچواں دور چل رہا ہے جس میں پلاسٹک کی آلودگی کے عالمی بحران سے...
کوپ29 معاہدہ 300ارب ڈالر بین الاقوامی معاہدہ بھارت چاندنی رینا باکو
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ریلی میں متھن چکرورتی کی جیب کٹ گئیجس نے متھن دا کا پرس لیا ہے واپس کر دیں، ریلی میں اعلان
مزید پڑھ »
’چائے والا‘ ارشد خان کا شارک ٹینک پاکستان سے 1 کروڑ کا معاہدہارشد نے اپنی چائے کی برانڈ پیش کر کے ایک کروڑ روپے کا معاہدہ حاصل کر لیا
مزید پڑھ »
راشد نسیم کی امریکن گوٹ ٹیلنٹ، برٹش گوٹ ٹیلنٹ کے پرفارمر مارشل آرٹس ماسٹر کو شکستگنیز ورلڈ ریکارڈز نے راشد نسیم کے مزید 3 عالمی ریکارڈ منظور کر لیے
مزید پڑھ »
پاکستان اسپورٹس بورڈ کا اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابی عمل پر شدید تحفظات کا اظہارپاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے پی ایس بی کے خط پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
مزید پڑھ »
آرٹیمس تھری مشن میں خلانورد کہاں لینڈ کریں گے؟ناسا نے چاند پر خلانوردوں کے اترنے کے لیے متعدد جگہوں کا انتخاب کر لیا
مزید پڑھ »
سلمان کے بعد شاہ رُخ خان کو بھی قتل کی دھمکی مل گئیممبئی پولیس نے باندرا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا ہے
مزید پڑھ »