شہری کو ہنی ٹریپ کے ذریعے شکار پور بلوا کر اغوا کیا گیا تھا، پولیس
اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس نے اندرون سندھ شکارپور میں کچے سے مغوی شخص کو بازیاب کرالیا، مغوی کو ہنی ٹریپ کر کے اندرون سندھ بلوا کر اغوا کیا گیا تھا جس کی رہائی کے عوض ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
اس حوالے سے ترجمان اے وی سی سی پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ ستمبر میں مغوی نور محمد خان کو موبائل فون پر وائس چینجر سے لڑکی کی آواز کے ذریعے ہنی ٹریپ کر کے اندرون سندھ شکار پور بلوایا جہاں سے اسے کچے کے ڈاکو اغوا کر کے فرار ہوگئے تھے جبکہ ڈاکوؤں نے اس کی رہائی کے عوض ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ اغوا کا مقدمہ نمبر 477 سال 2024 بجرم دفعہ 365 اے چونتیس کے تحت شارع نور جہاں پولیس نے درج کر کے مزید تحقیقات کے لیے اے وی سی سی پولیس کو بھی بھیج دیا تھا۔
بعدازاں اے وی سی سی پولیس کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس میں شامل انسپکٹر جاوید حسین جلبانی نے ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے اندرون سندھ شکار پور بیگاڑی کچہ میں کامیاب چھاپہ مار کارروائی کے دوران مغوی نور محمد خان کو بحفاظت بازیاب کرایا جسے بعدزاں ابتدائی تفتیش کے بعد اہلخانہ کے حوالے کر دیا۔خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سائنس دانوں نے اسپائیڈر مین کا گیجٹ بنا لیاگیجٹ کیلیے سائنس دانوں نے ایک ایسا مائع بھی تیار کیا ہے جو گیجٹ سے پھینکے جانے پر ایک مضبوط چپکنے والا فائر بن جاتا ہے
مزید پڑھ »
پی آئی اے ملازم 16 موبائل فون جسم سے باندھ کر کینیڈا سے اسلام آباد لے آیااس معاملے کو کئی دن سے خفیہ رکھا گیا تھا جسے قومی ائیر لائن کی جانب سے جاری ایک شوکاز میں ظاہر کیا گیا ہے
مزید پڑھ »
اے این ایف آپریشنز میں ایک کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمداے این ایف آپریشنز میں ایک کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
مزید پڑھ »
فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی، ایوان صدر میں آل پارٹیز کانفرنس شروعاے پی سی کا آغاز مولانا عبدالغفور حیدری کی جانب سے تلاوت کلام سے کیا گیا
مزید پڑھ »
ایران پر حملے کا منصوبہ تیار، اسرائیل کن اہداف کو نشانہ بنائے گا؟ اسرائیلی میڈیا تفصیل سامنے لے آیانیتن یاہو اور وزیر دفاع کورواں ماہ کے آغاز میں ایران کی طرف سے کیے گئے میزائل حملے کا جواب دینے کے لیے ایک تفصیلی منصوبہ پیش کیا گیا ہے
مزید پڑھ »
غزہ میں انسانی امداد کی رسائی کیلئے امریکا نے اسرائیل کو 30 دن کا الٹیمیٹم دیدیاامریکا کا اسرائیل کو سخت وارننگ پر مبنی یہ خط ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل کی جانب سے شمالی غزہ میں ایک نئی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے
مزید پڑھ »