کھانے کی میز پر کی جانے والی گفتگو نے ممتاز کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ..................... دو اہم شخصیات کی ملاقات کا احوال جانیے مزید پڑھیں : ARYNewsUrdu
کمال امروہی کو ہندوستانی سنیما کا ایک باکمال ہدایت کار، کہانی نویس، ادیب اور شاعر بھی کہا جاتا ہے۔ انھوں نے سنیما کے لیے جو کام کیا، وہ بڑے پردے کا خوب صورت اور لازوال نقش ثابت ہوا۔ فلم انڈسٹری میں تخلیقی صلاحیتوں اور کام کے ساتھ کمال امروہوی کے عاشق مزاج اور حُسن پرست ہونے کا بھی چرچا رہا۔
کمال امروہی اور مشہور اداکارہ مدھو بالا کے درمیان ملاقات سے متعلق ایک واقعہ انیس امروہی کے قلم سے یوں بیان کیا جاتا ہے کہ ایک بار ایک دوست نے کمال امروہی کو کھانے پر مدعو کیا جہاں ممتاز نام کی ایک خوب صورت لڑکی سے اُن کی ملاقات ہوئی۔ کھانے کی میز پر وہ لڑکی کمال امروہی کے بالکل سامنے بیٹھی تھی۔ جب وہ کسی کام سے میز سے اُٹھ کر گئی تو کمال صاحب نے اپنے دوست سے دریافت کیا کہ کیا یہ لڑکی فلموں میں کام کرنا چاہتی ہے؟
اُن دنوں کمال صاحب کو فلم ’محل‘ کے لیے ہیروئن کی تلاش تھی۔ دوست نے بتایا کہ ممتاز کئی فلموں میں کام کر چکی ہے اور اس دعوت کا مقصد بھی یہی تھا کہ ممتاز کو آپ سے ملوایا جائے۔ اس طرح چھوٹی فلموں کی اداکارہ ممتاز بڑی فلم ’محل‘ کی ہیروئن مدھوبالا بن گئی۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ فلم ’محل‘ میں مدھوبالا بے حد خوب صورت دکھائی دی ہے اور اعلیٰ درجے کی فلموں میں وہ اسی فلم سے اپنی پہچان بنا سکی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان اور مریم نواز کی بیٹی لاہور پہنچ گئےمیاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور مریم نواز کی بیٹی لاہور پہنچ گئے ہیں۔
مزید پڑھ »
نواز شریف کے معالج اور نواسی کی وطن آمدسابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور مریم نواز کی بیٹی برطانوی دارالحکومت لندن سے لاہور پہنچ گئیں۔
مزید پڑھ »
نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان اور مریم نواز کی بیٹی لاہور پہنچ گئےلاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور مریم نواز کی بیٹی لاہور پہنچ گئے ہیں۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق نواز
مزید پڑھ »
مسجد نبوی اور مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا - ایکسپریس اردونماز کی ادائیگی کے وقت کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھا گیا
مزید پڑھ »
سندھ حکومت کی لاک ڈاؤن میں اضافے اور سختی کے حوالے سے افواہوں کی تردیدترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے لاک ڈاؤن میں اضافے اور سختی کے حوالے سے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے حوالے سے عوام حکومت کے اعلان تک افواہوں پر کان نہ دھریں۔
مزید پڑھ »