منگل کے روز اسرائیل کی جانب سے اسپتال پر فضائی حملوں سے صورت حال انتہائی خراب ہوچکی ہے، طبی عملہ بھی اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔
مشہور و معروف ترک اداکار جلال آل نے فلسطین میں کئی دنوں سے جاری خون ریزی اور مسلسل بمباری پر خاموش تماشائی بنے اسلامی ممالک کے لیے سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔
ترک اداکار نے ایسی خطرناک صورتحال میں مسلم ممالک کی خاموشی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انتہا ئی دکھ اور غم کے عالم میں پوسٹ شیئر کی۔ترک اداکار کا اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ ‘اسرائیل! بس بہت ہوگیا، دوسری جنگ عظیم کی تاریخ میں ایک بے مثال نسل کشی ہوئی ہے، ہزاروں بے گناہ لوگوں، عورتوں اور بچوں کو شہید کر دیا گیا۔
انہوں نے اسلامی ریاستوں سے سوال کیا ‘ تم کہاں ہو دنیا کی امیر ترین اسلامی ریاستیں؟ اس نسل کشی کو روکنے کا کب کہو گے؟ کیا تم اس قوم سے ڈرتے ہو جس پر قرآن میں لعنت ہے؟’ جلال آل کا اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ کہاں ہے اقوام متحدہ؟ کہاں ہیں انسانیت کے محافظ؟، دنیا خاموش ہے، جنیوا کنونشن کہاں ہے؟ خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والے کہاں ہیں؟
یاد رہے کہ غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسپتال پر ہونے والے حملے کے باعث 800 سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں، اسرائیلی افواج نے اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکول میں موجود پناہ گزینوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
'تم معلون قوم سے ڈرتے ہو؟' ترک اداکار کا اسرائیلی دہشتگردی پر خاموش دُنیا سے سوالغزہ کے اسپتال پر ہونے والے حملے میں کم از کم 500 افراد شہید ہوئے ہیں
مزید پڑھ »
کیا گاڑیوں کی قیمتیں لاکھوں روپے کم ہوئیں؟کسی بھی ملک کی ترقی کا انحصار اس کے معاشی حالات پر ہوتا ہے چونکہ ڈالر سے منسلک ہر چیز کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے لہٰذا عوام کی نظریں
مزید پڑھ »
کیا آپ نے کبھی یہ عجیب الخلقت پرندہ دیکھا ہے؟ حیران کُن ویڈیوویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شہری ایک پرندہ دکھا تے ہوئے کہہ رہا ہے ’اس نے عجیب و غریب شکل کا یہ پرندہ اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔

ایران نے مسلم ممالک سے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کر دیاتہران: غزہ میں اسپتال پر وحشیانہ بمباری سے 500 فلسطینیوں کو شہید کرنے پر ایران نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل پر متعدد پابندیاں عائد کی جائیں۔