کے الیکٹرک کا ایک اور یونٹ بند، بجلی بحران میں اضافے کا خدشہ ARYNewsUrdu
تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہریوں کو پہلے ہی بجلی کے شدید بحران کا سامنا ہے جس میں بن قاسم پاور پلانٹ بند ہونے کے باعث مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یونٹ تیکنیکی خرابی سے بند ہوا ہے جس کے باعث 130 میگاواٹ بجلی یونٹ سے نکل گئی، بن قاسم کے 2 یونٹ کوئلے پر منتقل کردیا ہے جبکہ 2 مرمت کے نام پر پہلے ہی بند ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 130میگاواٹ کی مزید قلت کے نام پر مستثنیٰ علاقوں میں لوڈشیڈنگ بڑھادی گئی، کےالیکٹرک پہلے ہی صرف گیس کے پلانٹس سے بجلی پیدا کرنے کو ترجیح دیتی ہے۔
مستثنیٰ علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 3 گھنٹے سے بڑھا کے 5 گھنٹے کردیا گیا، لوڈشیڈنگ والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے بجلی بند کی جارہی ہے جبکہ صنعتی علاقوں میں بھی مقامی فالٹس کے نام پر بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جناح اسپتال کا گرڈ جمعہ سے خراب ہے، تاحال مکمل بجلی بحال نہیں کی جاسکی، جناح اسپتال میں بجلی کی آنکھ مچولی سے مریضوں اور ڈاکٹروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہورکے مختلف علاقوں کا دورہ، نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا
مزید پڑھ »
وزارت توانائی نے کے الیکٹرک کی نااہلی اور جھوٹ کا پول کھول دیاترجمان وزارت توانائی نے کے الیکٹرک کے دعووں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کو فیول کی عدم فراہمی کا دعویٰ غلط ہے۔
مزید پڑھ »
وزارت توانائی نے کے الیکٹرک کی نااہلی اور جھوٹ کا پول کھول دیاوزارت توانائی نے کے الیکٹرک کی نااہلی اور جھوٹ کا پول کھول دیا KElectricPk MediaCellPPP pid_gov
مزید پڑھ »