جے یو آئی کے رہنما اور مولانا فضل الرحمٰن کے سمدھی حاجی غلام علی نئے گورنر فیصل کریم کنڈی کی گورنر ہاؤس میں آمد کے ساتھ سبکدوش ہوگئے
اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے خیبرپختونخوا کیلئے نامزد صوبائی گورنر کی ہفتے کی شام پشاور میں حلف برداری کے ساتھ ہی موجودہ حکومت کے ساتھ مولانا فضل الرحمٰن کی جمعیت العلمائے اسلام کا آخری رابطہ بھی ٹوٹ گیا۔
سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ سبکدوش گورنرکے صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے ساتھ مراسم حد اعتدال پر تھے، فیصل کریم کنڈی کے تقرر سے پیپلز پارٹی نے اپنے کارکنوں کی سرپرستی کی روایت کو برقرار رکھا ہے، وہ آغاز کار سے ہی پیپلز پارٹی کیلئے سرگرم تھے اور گورنر مقرر ہونے سے پہلے اس پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات تھے جس کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہیں، اس طرح وہ بلاول کا انتخاب ہیں۔
فیصل کریم کنڈی قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر رہے ہیں، وہ مولانا فضل الرحمٰن کو ان کی آبائی نشست ڈیرہ اسمٰعیل خان سے شکست دیکر قومی اسمبلی کے رکن بنے تھے اور یہ وہی تاریخی اور حکومتی نشست ہے جہاں سے مولانا فضل الرحمٰن کے مرحوم والد مولانا مفتی محمود نے ذوالفقار علی بھٹو کو 1970کے عام انتخابات میں ہرایا تھا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے سوال پر عمران خان نے کیا کہا؟بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کی جس میں ان سے چیئرمین پی اے سی کا بھی سوال کیا گیا
مزید پڑھ »
پاکستان میں اپریل میں بارشوں کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیاکراچی : پاکستان میں اپریل میں بارشوں کا تیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ، اپریل کے مہینے میں معمول سے ننانوے فیصد زیادہ بارشیں ہوئیں۔
مزید پڑھ »
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا حق ہے انتظامیہ انہیں اجازت دے، فضل الرحمانپی ٹی آئی سے مذاکرات شروع نہیں ہوئے لیکن ہمیں انکار بھی نہیں ہے، فضل الرحمان کی اسمبلی میں اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت
مزید پڑھ »
یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم گرفتارسعودی عرب میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن پی آئی اے ریاض ریجن کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں سفیر پاکستان سمیت دیگر اہم شخصیات شریک تھیں۔
مزید پڑھ »
بلوچستان میں شدید بارشوں سے تباہی،8 افراد جاں بحق، گوادر کا کراچی سے رابطہ ...بلوچستان کے مختلف شہروں میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ گودار اور مکران کا کراچی سے رابطہ منقطع ہو گیا.
مزید پڑھ »
ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واشپاکستان ویمن ٹیم ہوم سیریز کا تیسرا اور آخری میچ بھی 88 رنز سے ہار گئی
مزید پڑھ »