کے پی میں کورونا سے ریکوری کی شرح سب سے زیادہ ہے، اجمل وزیر تفصيلات جانئے: DailyJang
ترجمان خیبر پختونخوا حکومت اجمل وزیر نے کہا ہے کہ کورونا سے متعلق عوام میں شعور پیدا کرنے حوالے سے میڈیا اہم کردار ادا کررہا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کورونا سے ریکوری کی شرح دیگر صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اجمل وزیرنے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کورونا مریضوں کی ریکوری کی شرح 31 فیصد ہے، جبکہ صوبے میں کورونا کے 200 آئسولیشن وارڈز قائم ہیں جن میں 5598 بستروں کی گنجائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں 359 قرنطینہ مراکز قائم ہیں جبکہ کے پی کے میں 550 سے زائد وینٹی لیٹرز کورونا مریضوں کےلئے مخصوص ہیں۔
اجمل وزیرنے کہا کہ سماجی فاصلے سمیت دیگر حفاظتی انتظامات پر من و عن عمل کرکے ایک اہم ذمہ دار شہری کا ثبوت دیں۔اجمل وزیر نے کہا کہ لیڈر اور ڈیلر میں فرق ہوتا ہے عمران خان ایک لیڈر ہے جو ہمیشہ فرنٹ سے لیڈ کرتا ہے اس سے پہلے سارے ڈیلر تھے جنہوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی خود فرنٹ پر موجود ہیں اور اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز کے دورے کر رہے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سارا پاکستان ’کورونا سے ڈرنا نہیں، لڑنا ہے‘ کے نعرے پر عمل پیرا ہے، چوہانسارا پاکستان ’کورونا سے ڈرنا نہیں، لڑنا ہے‘ کے نعرے پر عمل پیرا ہے، چوہان تفصيلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
کورونا کئی خطرناک وائرسز میں سے ایک ہے، معروف چینی محققکورونا کئی خطرناک وائرسز میں سے ایک ہے، معروف چینی محقق CoronaVirus DangerousVirus ChineseResearcher Wuhan SpreadFromBats COVID19 InfectiousDisease DeadlyVirus SpreadRapidly ChinaDaily PDChina XHNews MFA_China
مزید پڑھ »
بھارت کی جانب سے پاکستان میں فالس فلیگ آپریشن کا خطرہ ہے: وزیر اعظموزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت کا پاکستان، چین اور نیپال کے ساتھ سرحدی تنازعہ ہے۔ بھارت کی جانب سے پاکستان میں فالس فلیگ آپریشن کا خطرہ ہے۔
مزید پڑھ »
بھارت مکاری سے کشمیر میں زمینی حقائق تبدیل کر رہا ہے،منیر اکرمنیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ بھارت مکاری سے کشمیر میں زمینی حقائق تبدیل کر رہا ہے۔تفصیلات کے
مزید پڑھ »
سندھ میں 9 ہزار سے زائد افراد کورونا سے صحتیاب ہوگئے، وزیراعلیٰ سندھوزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 ہزار 270 ہوگئی ہے۔
مزید پڑھ »
امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی - World - Dawn News
مزید پڑھ »