لاہور: گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات میں نئے حقائق سامنے آئے ہیں جن کے مطابق پنجاب حکومت کے منع کرنے پر وفاق نے ساڑھے 8 لاکھ ٹن
انڈا پھینکنے پر سیاست دان نے خاتون کی پٹائی کر ڈالی، ویڈیو وائرللاہور: گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات میں نئے حقائق سامنے آئے ہیں جن کے مطابق پنجاب حکومت کے منع کرنے کے باوجود وفاق نے ساڑھے 8 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کی۔
سیکرٹری فوڈ پنجاب نے خط میں لکھا تھا کہ اب تک ساڑھے 34 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کی جا چکی ہے، پنجاب میں پیدواری رقبہ ایک کروڑ 60 لاکھ ایکڑ سے بڑھ کر ایک کروڑ 74 لاکھ ایکڑ ہوگیا ہے جبکہ گندم کی پیداوار 2 کروڑ 13 لاکھ سے بڑھ کر 2 کروڑ 42 لاکھ ٹن متوقع ہے۔خط میں لکھا گیا تھا کہ امپورٹ جاری رہی تو نہ صرف مارکیٹ میں گندم سر پلس ہوگی بلکہ کسان بھی متاثر ہوگا، صوبے میں گزشتہ برس 40 لاکھ ٹن گندم خریداری کی گئی، مارکیٹ میں امپورٹڈ گندم کی موجودگی سے گندم کی ریلیز محض 18 لاکھ ٹن ہو...
اس سے قبل سابق نگراں وزیر فوڈ سکیورٹی ڈاکٹر کوثر نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں انکشاف کیا کہ گندم درآمد کی سمری میرے وزیر بننے سے پہلے جا چکی تھی، سمری بھیجی گئی کہ 5 لاکھ یا 1 ملین ٹن تک گندم درآمد کی جائے لیکن جب مجھے معلوم ہوا تو میں نے رائے دی کہ ابھی ہمارے پاس گندم کے وافر ذخائر ہیں لہٰذا گندم منگوانے کی ضرورت نہیں۔
سابق نگراں وزیر نے کہا کہ نجی سیکٹر کو امپورٹ کی اجازت دینا میرے اختیار میں نہیں تھا یہ ای سی سی کا کام تھا، وزیر فوڈ سکیورٹی ای سی سی کا ممبر نہیں ہوتا، ضرورت کے وقت سیکرٹری کو بلایا جاتا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
گندم درآمد اسکینڈل کی انکوائری میں اہم انکشافات سامنے آگئےاسلام آباد: گندم درآمد اسکینڈل کی انکوائری میں اہم انکشافات سامنے آگئے اور وفاقی ادارے کو غیرضروری گندم درآمد کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا۔
مزید پڑھ »
گندم در آمد اسکینڈل میں ملوث اہم کردار کا نام سامنے آگیااسلام آباد : گندم در آمد اسکینڈل میں ملوث اہم کردار کا نام سامنے آگیا، گندم درآمد پر سب سے اہم پوزیشن سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی پر کیپٹن (ر) محمد محمود تعینات تھے۔
مزید پڑھ »
گندم کی اضافی درآمدات پر کتنے ارب ڈالر خرچ کیے گئے؟ اہم انکشافگندم درآمد اسکینڈل کی تحققیات کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، اس حوالے سے ادارہ شماریات کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات کیے گئے
مزید پڑھ »
گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات، سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر آج طلبکمیٹی کااجلاس، کارروائی کیلیے معاملہ نیب، ایف آئی اے کے سپرد کرنے پرغور،سابق سیکریٹری فوڈ نے اپنا بیان ریکارڈ کروادیا
مزید پڑھ »
بلاضرورت وافر مقدار میں درآمد شدہ گندم حالیہ بحران کی وجہ بنیپہلےمرحلے میں20 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکی اجازت دی گئی تھی، درآمد کی گئی گندم فروری میں پاکستان پہنچنا تھی تاہم تاخیرکی گئی: ذرائع
مزید پڑھ »
وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدیممبر فیڈرل پبلک سروس کمیشن میاں مشتاق نگراں دور میں گندم خریداری کی تحقیقات کریں گے
مزید پڑھ »