لاہور: (دنیا نیوز) سینئر صوبائی وزیر پنجاب عبد العلیم خان کا کہنا ہے کہ آئندہ سال گندم کی خرید کا حجم اور طریقہ کار تبدیل کریں گے، گندم کی خریداری پر بھاری رقم خرچ ہوتی ہے اس پر نظر ثانی کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وزیر قانون راجہ محمد بشارت، وزیر صنعت میاں اسلم اقبال، چیف سیکرٹری نے شرکت کی جبکہ وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال نے ویڈیو لنک پر اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی۔
اجلاس میں گندم کی خریداری اور ذخائر میں کامیابی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری خوراک نے اب تک کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر عبد العلیم خان کا کہنا تھا کہ گندم کی بھرپور خریدمتعلقہ محکموں کی مشترکہ کامیابی ہے۔ پنجاب صوبے میں خوراک کی جامع پالیسی تشکیل دینے پر غور کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ سال گندم کی خرید کا حجم اور طریقہ کار تبدیل کریں گے۔ پنجاب گندم میں خود کفیل ہے، انشاء اللہ کوئی قلت نہیں ہوگی۔ سرکاری گندم کی خرید کے بعد خیبر پختونخوا کیلئے بندوبست کر رہے ہیں۔ سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب اور کے پی کے کے خوراک کے محکمے مشترکہ طور پر گندم کی خرید کرینگے۔ فلور ملزاور سیڈ کمپنیاں جتنی چاہیں گندم خرید سکتی ہیں۔ گندم کی خرید پر بھاری رقم خرچ ہوتی ہے، نظر ثانی کریں گے، آئندہ گندم کی خرید کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں گے
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سوشل میڈیا کی اجارہ داری ختم کریں گے، ٹرمپ کی ٹوئٹر بند کرنے کی دھمکیسوشل میڈیا کی اجارہ داری ختم کریں گے، ٹرمپ کی ٹوئٹر بند کرنے کی دھمکی Trump Threatens ShutDown SocialMedia Companies POTUS realDonaldTrump Twitter StateDept USAO_SC
مزید پڑھ »
سندھ حکومت کا چینی کی برآمد کی اجازت دینے پر وزیراعظم سے تحقیقات کا مطالبہکراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت نے چینی کی برآمد کی اجازت دینے پر وزیراعظم سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا،مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ اور
مزید پڑھ »
چین بھارت کشیدگی، امریکہ کی ثالثی کی پیشکش پر چین نے بالواسطہ جواب دیدیاواشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر ٹرمپ نے چین اور بھارت کو پیشکش کی ہے کہ وہ ان کی مشترکہ سرحد پر پیدا ہونیوالی کشیدگی ختم کرنے اوراس تنازع کے حل کیلئے ثالث
مزید پڑھ »
’’شعیب اختر کی باؤنسرز پر ٹنڈولکر کی آنکھیں بند تھیں‘‘’’شعیب اختر کی باؤنسرز پر ٹنڈولکر کی آنکھیں بند تھیں‘‘ SachinTendulkar shoaibakhtar
مزید پڑھ »
وزیراعظم کی طیارہ حادثہ کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی ہدایتوزیراعظم کی طیارہ حادثہ کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی ہدایت pid_gov ImranKhanPTI
مزید پڑھ »