اس وقت گورنر ہاؤس کے الیکٹرک کا دوسرا ہیڈ کوارٹر ہے، گزشتہ ماہ اسد عمر نے کہا تھا کہ اب کراچی میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی لیکن صورتحال مزید بدترین ہوگئی۔ امیر جماعت اسلامی کراچی
جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے گورنر ہاؤس کو کے الیکٹرک کا دوسرا ہیڈ کوارٹر قرار دے دیا۔
حافظ نعیم نے کہا کہ پچھلے دو برس میں 50 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں، نیپرا نے ان ہلاکتوں پر کے الیکٹرک پر جرمانہ عائد کیا اور متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا لیکن کے الیکٹرک نے نیپرا کے احکامات ہوا میں اڑا دیے اور وہ عدالت میں چلے گئے یوں معاملہ التوا کا شکار ہوگیا۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے کہا کہ کے الیکٹرک کے ملازمین اور سی ای او، ابراج گروپ کے عارف نقوی سمیت وفاقی حکومت بھی ہلاکتوں کی براہ راست ذمہ دار ہے کیونکہ وفاقی حکومت کے 24.6 فیصد شیئرز ہیں۔
حافظ نعیم نے کہا کہ ’کے الیکٹرک کو گیس اور آئل کی ترسیل مکمل مل کررہی لیکن ان کی من مانیوں کا کوئی جواب دہ نہیں ہے، ہمارے دھرنے کی وجہ سے کے الیکٹرک نے ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ مؤخر کیا گیا لیکن اگلے روز ہی وزیراعظم عمران خان نے مراحلہ وار ٹیرف میں اضافے کی اجازت دے دی، جس پر انہیں شرم آنی چاہیے‘۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
موسمیاتی تبدیلی سے محفوظ رہنے کے لیے شجر کاری ضروری ہے، گورنر سندھوزیراعظم کی ہدایت پر گورنر سندھ نے صوبے میں شجر کاری مہم کاآغاز کر دیا۔ گورنرسندھ نے اراکین اسمبلی اور ٹائیگر فورس کے ہمراہ کڈنی ہل میں پودا لگایا۔
مزید پڑھ »
حیسکو اور سیپکو کو کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے،گورنر سندھحیسکو اور سیپکو کو کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے،گورنر سندھ ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
نیب کسی شخص کو بلائے تو اس کا یہ مطلب نہیں وہ مجرم ہے: گورنر پنجاب
مزید پڑھ »
بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی، گورنر سندھ نے عدم اطمینان کا اظہار کردیاکراچی: (دنیا نیوز) کراچی سمیت سندھ میں بارشوں سے بجلی کا نظام ٹھپ ہوا جبکہ کئی قیمتیں جانیں ضائع ہوئیں۔ گورنر سندھ نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا ہے۔
مزید پڑھ »
حیسکو اور سیپکو کو منتخب نمائندوں کی شکایات کا ازالہ ترجیحی بنیادوں پر کرنا ہوگا، گورنر سندھ | Abb Takk News
مزید پڑھ »