گیس بلوں میں میٹر چارجز : صارفین کے لئے اہم خبر آگئی

پاکستان خبریں خبریں

گیس بلوں میں میٹر چارجز : صارفین کے لئے اہم خبر آگئی
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 42 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 63%

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے ایس ایس جی سی کو گیس بلوں میں میٹر چارجز کی وصولی سے روک دیا اور 12 اکتوبر کو جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سوئی گیس کے بلوں میں اضافہ اور میٹر چارجز وصولی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

طارق منصور ایڈووکیٹ نے بتایا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کے بلز میں ردوبدل کردیا ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ گیس کمپنی نے مختلف سلیب بنا کر شہریوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے ، شہریوں کو پروٹیکٹیڈ اور نان پروٹیکٹیڈ کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ایس ایس جی سی نے غیر قانونی طور پر 460 روپے میٹر رینٹ فکسڈ کردیا ہے، جو بلز سردیوں کے چار مہینے آئیں گے اسی تناسب سے سال کے دیگر مہینوں میں بھی وصول کرنے کا فارمولا بنایا گیا ہے، ہر صارف سے 460 روپے اضافی وصول کرنا سرار ناانصافی ہے۔

وکیل نے انکشاف کیا کہ صرف کراچی سے سے 11ارب روپے سے زائد وصول کیے جارہے ہیں، عدالت سے استدعاکی گئی کہ ایس ایس جی سی کو غیر قانونی فکسڈ چارجز وصول کرنے سے روکا جائے۔ جس پر عدالت نے ایس ایس جی سی کو صارفین کے خلاف غیر قانونی اقدام سے روک دیا اور درخواست پر ایس ایس جی سی سے 12 اکتوبر کو جواب طلب کرلیا۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

arynewsud /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

گیس بلوں میں میٹر چارجز : صارفین کے لئے اہم خبر آگئیگیس بلوں میں میٹر چارجز : صارفین کے لئے اہم خبر آگئیکراچی : سندھ ہائی کورٹ نے ایس ایس جی سی کو گیس بلوں میں میٹر چارجز کی وصولی سے روک دیا اور 12 اکتوبر کو جواب طلب کرلیا۔
مزید پڑھ »

نجی اسکولز کے طلبا کے لئے بڑی خوشخبری آگئینجی اسکولز کے طلبا کے لئے بڑی خوشخبری آگئیکراچی : سندھ حکومت نے نجی اسکولز کو طالبعلموں کو 10 فیصد فری شپ فراہم کرنے کیلئے آخری 3 دن کی مہلت دے دی
مزید پڑھ »

ملزم باپ ایسا غیر اخلاقی کام کرتا تھا جو بتا نہیں سکتے ڈی آئی جی آپریشنز کے 4 بچوں کے قتل سے متعلق انکشافاتلاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے علاقے کاہنہ میں 4 بچوں کو نہر میں پھینک کر قتل کرنیوالے باپ سے متعلق ڈی آئی جی آپریشنز نے اہم انکشافات کر دیئے۔
مزید پڑھ »

بھارتی فوج کے 23 اہلکار سیلابی ریلے میں بہہ گئےبھارتی فوج کے 23 اہلکار سیلابی ریلے میں بہہ گئےریاست سکم میں سیلابی ریلا بھارتی فوج کے کیمپ میں داخل ہوگیا جس سے اہم تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-27 16:35:31