ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان کو ایشیا کپ کی میزبانی دی، پاکستان کو مکمل ایشیاکپ کی میزبانی کرنی چاہیے: امیدوار چیئرمین پی سی بی
دوسری جانب چیئرمین پی سی بی کے امیدوار ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں کافی مسائل موجود ہیں لیکن کسی کے خلاف بات نہیں کرنا چاہتا۔
انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ آرہا ہے ہمیں تیاری کرنی ہے، میں نے ہائبرڈ ماڈل کو پہلے ہی مسترد کر دیا تھا، ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان کو ایشیا کپ کی میزبانی دی، پاکستان کو مکمل ایشیاکپ کی میزبانی کرنی چاہیے، اہم میچز باہر ہوں گے اور نیپال، بھوٹان کے میچز پاکستان میں ہوں گے، پاکستان کے ساتھ ہائبرڈ ماڈل ناانصافی ہے۔
ذکا اشرف نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں بہتری لانے کی کوشش کروں گا، اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کا منصوبہ تھا، بدقسمتی سے منصوبہ آگے نہ بڑھ سکا، کرکٹ ملک کو متحد کرتی ہے، ملک بھر سے ٹیلنٹ آگے آرہا ہے۔ خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے دو مضبوط امیدوار تھے، مسلم لیگ ن نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی دیکھنا چاہتی تھی جبکہ پیپلز پارٹی ذکا اشرف کی حامی تھی تاہم دو روز قبل نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا پر بیان کے ذریعے خود کو چیئرمین پی سی بی کی دوڑ سے باہر کر دیا تھا جس کے بعد اب چیئرمین پی سی بی کے لیے مضبوط ترین امیدوار ذکا اشرف ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ چیلنج ہےجس میں ہر چیز کا ٹیسٹ ہوتا ہے : نسیم شاہکوشش کریں گے کہ ایشیا کپ میں اچھی پرفارمنس ہو اور جیتیں : فاسٹ بولر نسیم شاہ
مزید پڑھ »
میں پی سی بی کی چیئرمین شپ کا امیدوار نہیں : نجم سیٹھیلاہور :( دنیا نیوز ) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ میں پی سی بی کی چیئرمین شپ کا امیدوار نہیں ہوں۔
مزید پڑھ »
پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان ہوگیا - ایکسپریس اردوٹیسٹ سیریز کے میچز کولمبو اور گال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے
مزید پڑھ »
میرا اسلام قبول کرنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں، سنیتا مارشلماڈل و اداکارہ سنیتا مارشل نے مذہب تبدیل کرنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ میرا اسلام قبول کرنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔
مزید پڑھ »
ایمرجنگ ویمنز ایشیا کپ: سیمی فائنل میں پاکستان کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکستہانگ کانگ: (ویب ڈیسک) ایمرجنگ ویمنز ایشیاکپ میں بنگلہ دیش نے سیمی فائنل میں پاکستان کو 6 رنز سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
مزید پڑھ »