قاہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )کینسر موجودہ عہد کے سنگین ترین امراض میں سے ایک ہے اور اس کا علاج بھی بہت مشکل سے ہوتا ہے۔مگر زمانہ قدیم میں بھی یہ مرض موجود تھا اور اس کا علاج کرنے کی کوشش کی جاتی تھی۔ قدیم مصر میں لوگوں کی جانب سے کینسر کا علاج سرجری کے ذریعے کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔یہ بات ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی جس میں کینسر کے علاج کے قدیم...
بانی پی ٹی آئی نے پنجاب حکومت کی جانب سے سنگین کیسز کی منظوری ...قاہرہ کینسر موجودہ عہد کے سنگین ترین امراض میں سے ایک ہے اور اس کا علاج بھی بہت مشکل سے ہوتا ہے۔مگر زمانہ قدیم میں بھی یہ مرض موجود تھا اور اس کا علاج کرنے کی کوشش کی جاتی تھی۔
قدیم مصر میں لوگوں کی جانب سے کینسر کا علاج سرجری کے ذریعے کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔یہ بات ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی جس میں کینسر کے علاج کے قدیم ترین شواہد دریافت کئے گئے۔اس سے قبل بھی ہزاروں برس پرانی تحریروں سے معلوم ہوا تھا کہ قدیم مصری طبی شعبے میں کافی پیشرفت کر چکے تھے اور متعدد امراض کو شناخت کرکے علاج کرتے تھے۔مگر اب پہلی بار معلوم ہوا ہے کہ وہ کینسر کا علاج کس طرح کرتے تھے۔Santiago de Compostela یونیورسٹی کی تحقیق کے دوران قدیم کھوپڑیوں کی جانچ پڑتال کے دوران کینسر زدہ زخموں کے گرد...
اس سے عندیہ ملتا ہے کہ قدیم مصری کینسر کے علاج کے لئے مختلف تجربات کرتے رہے تھے۔محققین نے بتایا کہ نتائج سے طبی تاریخ کے حوالے سے ہمارے علم میں تبدیلیاں آئی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ کینسر کی رسولی سے متعلق سرجری کے قدیم ترین شواہد ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایسا علاج کے لئے کیا گیا یا پوسٹ مارٹم کے لئے، ہمارے لئے مصدقہ طور پر کہنا ممکن نہیں، مگر یہ واضح ہے کہ انہوں نے اس مرض کے علاج کی کوشش کی تھی۔اس تحقیق کا مقصد یہ سمجھنا تھا کہ زمانہ قدیم میں کینسر کا کردار کیا تھا اور قدیم معاشروں میں یہ...
انہوں نے 2 مصری کھوپڑیوں کی جانچ پڑتال کی جن میں سے ایک 2687 سے 2345 سال قبل مسیح کے عہد کی تھی جبکہ دوسری 663 سے 343 قبل مسیح کی تھی۔پہلی کھوپڑی میں کینسر کی موجودگی کے شواہد ملے جن کے گرد سرجری کے نشانات بھی تھے۔محققین نے بتایا کہ یہ شواہد کینسر کی رسولی کی سرجری کا عندیہ دیتے ہیں اور یہ ثابت ہوتا ہے کہ قدیم مصریوں کی جانب سے اس مرض کو سمجھنے کی کوشش کی گئی تھی۔دوسری کھوپڑی میں بھی کینسر کے ایک زخم کا نشان تھا اور محققین نے بتایا کہ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ زمانہ قدیم میں بھی کینسر کافی عام...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پھلوں، سبزیوں پر مشتمل غذائیں پروسٹیٹ کینسر میں مفید قرارتحقیق میں 2000 سے زائد امریکی مردوں نے شرکت کی جن میں 1999 سے 2018 کے درمیان پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی
مزید پڑھ »
بڑی آنت کا کینسر کتنا خطرناک ہے اور یہ 50 سال سے کم عمر افراد میں عام کیوں ہو رہا ہے؟پچھلی تین دہائیوں میں 50 سال سے کم عمر افراد میں بڑی آنت کا کینسر عام ہو رہا ہے، یہ کیوں ہوتا ہے اور اس کی جلد تشخیص کیسے ممکن ہے؟
مزید پڑھ »
7 سال قبل بلڈ ٹیسٹ سے کینسر کی تشخیص،نئی پیش رفتلندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )سائنسدانوں نے ایسا بلڈ ٹیسٹ تیار کرنے میں پیشرفت کی ہے جو کسی فرد میں کینسر کی تشخیص بیماری سے 7 سال قبل کر سکے گا۔آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے خون میں ایسے پروٹینز کی شناخت کی جن سے کسی فرد میں کینسر کی پیشگوئی تشخیص سے 7 سال قبل ہی کی جا سکتی ہے۔تحقیق کے دوران 618 پروٹینز کو دریافت کیا گیا جو بریسٹ، آنتوں اور معدے...
مزید پڑھ »
الٹراپروسیسڈ غذائیں بچوں کی قلبی صحت کے لیے خطرات رکھتی ہیں، تحقیقتحقیق میں ماہرین نے تین سے چھ سال کے درمیان تقریباً 1500 بچوں کی صحت کا موازنہ کیا
مزید پڑھ »
مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹس امراض قلب کا باعث بن سکتے ہیں، تحقیقتحقیق کیلئے برطانیہ میں 40 سے 69 سال کی عمر کے 415,000 افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا
مزید پڑھ »
راکھی ساونت کی کامیاب سرجری، رحم سے رسولی نکال دی گئیگزشتہ روز راکھی ساونت کی سرجری کی گئی اور ان کے رحم سے 10 سینٹی میٹر کی رسولی نکالی گئی
مزید پڑھ »