اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہماری ایجنسیز مکمل الرٹ ہیں، بھارت کے تمام حربوں کا ناکام بنائیں گے۔
وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج پر دہشتگرد حملے کی بھرپور مذمت اور شہدا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ وزیرستان حملے کے بعد کہا تھا کہ بھارت نے سلیپر سیل متحرک کئے ہیں، آج کے حملے کے تانے بانے اٹھا کر دیکھ لئے جائیں تو انھیں سے ملیں گے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے جوانوں پر حملے میں بھارت کا ہاتھ تھا، وہ پاکستان میں امن نہیں دیکھ سکتا۔ ایک طرف ہم کرتا رپور راہداری کھول رہے ہیں تو دوسری طرف بھارت سے امن برداشت نہیں ہو رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت دنیا کے سامنے بے نقاب ہو رہا ہے۔ چین کے ساتھ لداخ کے معاملے پر بھارت بے نقاب ہوا جبکہ کشمیر میں اس کے مظالم دنیا کے سامنے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کر رہی ہے۔ ہم بھارت کو دنیا کے سامنے مزید بے نقاب کریں گے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ہماری غذاء میں شہد کیوں ضروری ہے؟اگر ہم شہد کے ذائقے کی بات کریں تو بہت سے لوگ شہد کا میٹھا ذائقہ بہت پسند کرتے ہیں، شہد کو بہت سے پکوانوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے، شہد کو صحت سے متعلق مسائل کے لیے قدرتی علاج کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے، یہ ایک پلانٹ پر مبنی کمپاؤنڈ ہوتا ہے جو ہمیں صحت کے حوالے سے بہت سے فوائد فراہم کرتا ہے۔
مزید پڑھ »
’نقشہ پاس کرانے کی رنجش، بھارت نیپال میں حکومت گرانے کی کوششوں میں مصروف‘کھٹمنڈو: (دنیا نیوز) نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی کا کہنا ہے کہ میری حکومت گرانے کیلئے بھارت میں ملاقاتیں کی جارہی ہیں۔
مزید پڑھ »
بھارت کے جارج فلائیڈز: پولیس کی حراست میں باپ بیٹے کی ہلاکت پر شدید احتجاج - World - Dawn News
مزید پڑھ »
بتا دیا تھا کہ بھارت نےسلیپر سیل متحرک کیے، وزیر خارجہ -اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیرستان حملےکے بعد بیان دیا تھا کہ بھارت نےسلیپرسیل متحرک کیے، آج کےحملےکےتانےبانےاٹھا کر دیکھ لیےجائیں تو سلیپرسیل سےملیں گے۔ اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آج صبح کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ہونے …
مزید پڑھ »
یہ حملہ کسی خفیہ ایجنسی کی مدد کے بغیرممکن نہ تھا،اسکی تہہ تک پہنچیں گے،ڈی جی رینجرزاسٹاک ایکسچینج پرحملہ کسی خفیہ ایجنسی کی مدد کے بغیرممکن نہ تھا ،اسکی تہہ تک پہنچیں گے،ڈی جی رینجرز سندھ ARYnewsUrdu PakistanStockExchange
مزید پڑھ »