اس بار ڈبوں میں جعلی ووٹ ڈالے گئے اور ضمنی الیکشن میں ووٹ کو عزت دو کا نعرہ دفن کر دیا گیا: پی ٹی آئی رہنما کا خط میں مؤقف
/ فائل فوٹو
لاہور: پی ٹی آئی کی خاتون رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے الیکشن کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔ چیف جسٹس کے نام لکھے گئے خط میں یاسمین راشد نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں تاریخی دھاندلی ہوئی، اس بار ڈبوں میں جعلی ووٹ ڈالے گئے اور ضمنی الیکشن میں ووٹ کو عزت دو کا نعرہ دفن کر دیا گیا۔ یاسمین راشد نے خط میں مزید کہا 8 فروری کو انہیں اندازہ نہیں تھا کہ لوگ عمران خان کو ووٹ دینے کیلئے لاکھوں کی تعداد میں نکلیں گے، اتنے ظلم کے باوجود لوگ نکلے اور تحریک انصاف کو کامیاب کرایا۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ لیگ کو مجبوراً اپنے ساتھیوں کے ساتھ فارم 47 کا سہارا لے کر حکومت بنانی پڑی، کوئی شرم کرو کوئی حیا کرو عوام کے ساتھ کتنا ظلم کریں گے، الیکشن کمیشن باندی بنا ہوا ہے، نہ پاکستان میں کوئی عزت رہی اور نہ بیرون ملک۔یاد رہے کچھ دن قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام 4 صفحات پر مشتمل ایک خط لکھا تھا۔وفاق نے فنڈز نہیں دیے اور 4 سال نئی اسکیمز میں سندھ کو نظرانداز کیا گیا: وزیراعلیٰ کا وزیراعظم سے...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
لاہور کی آفیسرز ریزیڈینسیز میں عوامی وسائل کا استعمال، چیف سیکرٹری پنجاب سے وضاحت طلبلاہور کی گورنمنٹ آفیسرز ریزیڈینسیز میں غیرقانونی گارڈ رومز کا قیام اور عوامی وسائل کے غیرضروری استعمال کا چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا
مزید پڑھ »
6 ججوں کے خط کا معاملہ ، سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج ہوگیاسلام آباد : سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7رکنی لارجر آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خط پر ازخود نوٹس کی سماعت کرے گا۔
مزید پڑھ »
عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہخط چار صفحات پر مشتمل، سپریم کورٹ اور ماتحت عدالتیں انصاف دیں بصورت دیگر چیف جسٹس مستعفی ہوجائیں، خط کا متن
مزید پڑھ »
اسلام آباد ہائی کورٹ کے 8 ججز کو پاؤڈر بھرے دھمکی آمیز خطوط موصولہمیں خط موصول ہوئے ہیں جن میں انتھراکس پاؤڈر کا بتایا گیا ہے، خطوط میں بنیادی طور پر تھریٹ کیا گیا ہے، چیف جسٹس
مزید پڑھ »
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا سپریم کورٹ کو خط، ججز تعیناتی پر نظر انداز کرنے کا ...پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی کے معاملے پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ اور سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھ دیا۔ دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے لکھا کہ سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی میں اقرباء پروری اور امتیازی سلوک ہو رہا ہے، ہم آپ کی توجہ اصول، میرٹ اور شفافیت کی طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں،...
مزید پڑھ »
سندھ ہائیکورٹ کا وزارت داخلہ کو ایکس کی بندش کا خط واپس لینے کا حکمکراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو ایکس کی بندش کا خط واپس لینے کا حکم دیدیا،عدالت نے کہاکہ ایک ہفتے میں وزارت داخلہ کا خط واپس نہیں لیا تو عدالت اپنا حکم جاری کرےگی،عدالت نے 9مئی تک وزارت داخلہ سے ایکس بندش کی وجوہات پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس...
مزید پڑھ »