ہلاک ہونے والے ایک 14 سالہ لڑکے کی کہانی سے ایک چھوٹے سے گاؤں میں یورپ جانے کی انگریز ایک کھلا راز ہے
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وسط میں موجود ایک چھوٹے سے گاؤں ’موریکے ججہ‘ یوں تو کسی بھی عام دیہات کا منظر پیش کرتا ہے لیکن یہاں کی گلیوں میں کھیلتے بچے لڑکپن میں ہی ایک ایسا خواب دیکھنے لگتے ہیں جس کی تکمیل ان کی جان بھی لے سکتی ہے۔ یہ خواب بقیہ زندگی یورپ میں گزارنے کا ہے جس کے لیے اس گاؤں کے متعدد افراد ’ڈنکی‘ جیسا غیر قانونی طریقہ اپنانے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ اس گاؤں میں یہ ایک کھلا راز ہے۔ یہی وہ گاؤں ہے جہاں سے تعلق رکھنے والے 14 سالہ عابد جاوید نے اٹلی جانے کی غیر قانونی کوشش کی لیکن 13
دسمبر کو یونان کے قریب کشتی کو پیش آنے والے حادثے کے باعث بحیرۂ روم کے پانیوں کے سپرد ہو گئے۔ اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں اور زندہ بچ جانے والوں کا تعلق صوبے پنجاب کے وسطی علاقوں سے ہے۔ ان علاقوں میں جو بچے ہلاک ہوئے ان کی عمریں 12 سے 16 سال کے درمیان تھیں اور ان میں سے اکثریت کا تعلق متمول گھرانوں سے تھا۔ عابد کے والد روزگار کے سلسلے میں گذشتہ 12 سال سے سعودی عرب میں مقیم ہیں اور ان کے تایا محمد ذوالفقار کے مطابق عابد کے والد کا سعودی عرب میں ’نہ صرف فرنیچر کا کاروبار ہے بلکہ دو ریستوران بھی ہیں۔‘ غیرقانونی طور پر بیرونِ ملک جانے کے حوالے سے عام تاثر یہ رہا ہے کہ لوگ ملک کے معاشی حالات کو دیکھ کر بہتر مستقبل کی تلاش کے لیے اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر بیرونِ ممالک اور بالخصوص یورپی ممالک جانے کی کوشش کرتے ہیں۔ تو پھر معاشی آسودگی ہونے کے باوجود ایک ساتویں جماعت کے بچے نے یہ انتہائی قدم کیوں اٹھایا؟ اسی سوال کا جواب جاننے کے لیے بی بی سی نے موریکے ججہ کا دورہ کیا۔ بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں موریکے ججہ پنجاب کے کسی بھی دوسرے گاؤں جیسا ہے جہاں آپ کو دیواروں پر گائے، بھینسوں کا گوبر سوکھتا دکھائی دیتا ہے، پگڈنڈیوں پر دوڑتی گدھا گاڑیاں اور کھیت کھلیان دیہات کے منظر میں رنگ بھر دیتے ہیں۔ عابد کے تایا محمد ذوالفقار بتاتے ہیں کہ ’عابد ساتویں جماعت میں پڑھتا تھا لیکن اس کا دل پڑھائی میں نہیں لگتا تھا اور وہ گھر والوں کو کہتا تھا کہ اس نے بیرون ملک ہی جانا ہے۔
یورپ، غیرقانونی ہجرت، بحیرہ روم، حادثہ، موریکے ججہ
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
نفرت انگیز جملے کسنے پر محمد سراج اور ٹریوس ہیڈ مشکل میں پھنس گئےدونوں کھلاڑیوں کے درمیان ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے دوران اشتعال انگیز جملوں کا تبادلہ ہوا تھا
مزید پڑھ »
بوبی دیول کی بیوی تانیا نے کرینہ کپور کو تھپڑ کیوں مارا تھا؟ماضی کا یہ واقعہ آج بھی مداحوں کو حیرت میں ڈال دیتا ہے
مزید پڑھ »
سانحہ اے پی ایس کے شہدا کے لواحقین 10 سال بعد بھی غم بھلا نہ پائےسانحہ اے پی ایس میں شہید ہونے والے دو بیٹوں کی والدہ کا کہنا ہے کہ دونوں بیٹوں کی جدائی کا غم کبھی نہ بھرا جا سکے گا
مزید پڑھ »
یورپی یونین میں اب ایک ہی چارجنگ پورٹ ہوگایورپی یونین نے موبائل فونز اور دیگر ڈیوائسز میں ایک ہی چارجنگ پورٹ کا استعمال لازمی کرنے کا قانون نافذ کر دیا ہے۔
مزید پڑھ »
بینظیر بھٹو قتل کیس: 17 سال بعد ابھی معمہ حل طلبپاکستان کی سابقہ وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن بینظیر بھٹو کے قتل کا واقعہ 17 سال پر جاچکا ہے، لیکن ابھی تک قاتل کا سراغ نہیں مل سکا۔
مزید پڑھ »
من سوچے امن کا خواب ، شامraiz کو سندھ رینجرز کا کمانڈ سپردجہانی تنازعات کے وسط میں، بین الاقوامی امن اور سلامتی ابھی تک ایک خواب ہے. स्थापना ڈویژن نے جمعرات کو مہم جنرل محمد شہمز کو سندھ رینجرز کے سربراہ کے طور پر فوجی طور پر नियونتی کا اعلان کیا. نوٹیفکیشن کے مطابق، مہم جنرل شہمز کو پہلے سے اعلان کردہ ضوابط کے مطابق سندھ رینجرز کے سربراہ کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ مہم جنرل شہمز نے 8 نومبر 2024کو سندھ رینجرز کے سربراہ کے طور پر کمان سنبھال لی تھی۔ کراچی میں رینجرز کے ہیڈکوارٹر میں ایک تقریب منعقد کی گئی جہاں سابق رینجرز چیف مہم جنرل azhar Waqas نے مہم جنرل شہمز کو کمان منتقل کر دی۔ بعد میں دن میں، پولیس Inspector General غulam Nabi Memon نے Central Police Office میں ایک تقریب دی جس میں مہم جنرل Waqas کے ساتھ اچھی طرح سے تعارف ہونے اور مہم جنرل Shamraiz کی تعارف کا اہتمام کیا گیا۔ مہم جنرل Waqas کو لٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔
مزید پڑھ »