Beyond the Breaking News

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر واشنگٹن میں خصوصی ویبینار

سیاست خبریں

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر واشنگٹن میں خصوصی ویبینار
کشمیرویبینارواشنگٹن

واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارت خانے کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر پر ویبینار ہوا جس میں کشمیری عوام کے حق خودارادیت، بھارت کے یکطرفہ اقدامات اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مقررین نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر پر مؤثر کردار ادا کرے۔

واشنگٹن ڈی سی میں واقع سفارت خانۂ پاکستان کے زیر اہتمام یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر ایک خصوصی ویبینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال، بین الاقوامی قانون اور سندھ طاس معاہدے سے متعلق اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ویبینار کا آغاز صدرِ پاکستان، وزیرِ اعظم اور نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ کے خصوصی پیغامات سے ہوا جن میں کشمیر ی عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت اور پاکستان کی سیاسی، سفارتی و اخلاقی وابستگی کا اعادہ کیا گیا۔ تقریب سے پاکستان کے سابق مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ سفیر منیر اکرم، امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ، ڈاکٹر فرحان مجاہد، ڈاکٹر قمر چیمہ اور علی عنار سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ سفیر رضوان سعید شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات مقبوضہ کشمیر کی متنازع آئینی و قانونی حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ی عوام کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد جاری رہے گی، جبکہ مقبوضہ وادی میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور سیاسی جبر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیا۔ ویبینار کے مقررین نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کی کوششوں پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی قرار دیا اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس معاملے پر فعال اور مؤثر کردار ادا کرے۔ تقریب کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر مزید مؤثر انداز میں اجاگر کرنے اور جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے لیے سفارتی کوششوں کو مزید تیز کیا جائے گا۔ججز تقرر، صدر کوئی بھی سمری مسترد کر سکتا ہے، ذرائع ایوان صدرکراچی؛ شارع بھٹو پر تیز رفتار گاڑی کی سوزوکی پک اپ کو ٹکر، خاتون جاں بحق خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔.

واشنگٹن ڈی سی میں واقع سفارت خانۂ پاکستان کے زیر اہتمام یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر ایک خصوصی ویبینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال، بین الاقوامی قانون اور سندھ طاس معاہدے سے متعلق اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ویبینار کا آغاز صدرِ پاکستان، وزیرِ اعظم اور نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ کے خصوصی پیغامات سے ہوا جن میں کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت اور پاکستان کی سیاسی، سفارتی و اخلاقی وابستگی کا اعادہ کیا گیا۔ تقریب سے پاکستان کے سابق مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ سفیر منیر اکرم، امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ، ڈاکٹر فرحان مجاہد، ڈاکٹر قمر چیمہ اور علی عنار سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ سفیر رضوان سعید شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات مقبوضہ کشمیر کی متنازع آئینی و قانونی حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد جاری رہے گی، جبکہ مقبوضہ وادی میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور سیاسی جبر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیا۔ ویبینار کے مقررین نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کی کوششوں پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی قرار دیا اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس معاملے پر فعال اور مؤثر کردار ادا کرے۔ تقریب کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر مزید مؤثر انداز میں اجاگر کرنے اور جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے لیے سفارتی کوششوں کو مزید تیز کیا جائے گا۔ججز تقرر، صدر کوئی بھی سمری مسترد کر سکتا ہے، ذرائع ایوان صدرکراچی؛ شارع بھٹو پر تیز رفتار گاڑی کی سوزوکی پک اپ کو ٹکر، خاتون جاں بحق خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔

GooglePlease follow us on Google to support us
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

کشمیر ویبینار واشنگٹن حق خودارادیت سندھ طاس معاہدہ

 

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات



Render Time: 2026-08-08 16:44:20