یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلروں کے خلاف 4 مختلف مقدمات درج ARYNewsUrdu
تفصیلات کے مطابق لیبیا سے اٹلی جانے والی کشتی کے افسوسناک حادثے کے معاملے پر حادثے کا شکار ہونے والے پاکستانیوں کے لواحقین مقدمات درج کروانے کیلئے درخواستیں دینے سے گریزاں ہیں۔
ایف آئی اے نے کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلروں کے خلاف چار مختلف مقدمات درج کر لیے، تین مقدمات تھانہ گجرات اور ایک گوجرانوالہ میں درج کیا گیا ہے۔ تین مقدمات ایف آئی اے نے زندہ بچنے والوں کے بیانات کو بنیاد بنا کر ایف آئی اے کی مدعیت میں درج کیے گئے جبکہ ایک مقدمہ حادثے میں زندہ بچنے والے عظمت خان کے بھائی جاوید اقبال کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے گجرات کے تین مقدمات میں بارہ انسانی اسمگلرز کو ملزمان نامزد کیا گیا ہے جبکہ گوجرانوالہ کے مقدمہ میں پانچ انسانی اسمگلرز کو ملزم نامزد کیا گیا ہیں۔ جن میں آصف سنیارا، ریاست، رانا نقاش ، ندیم اسلم اور محمد اسلم کے نام شامل ہیں ، ایف آئی اے حکام کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
یونان کشتی حادثہ: 14 پاکستانی انسانی اسمگلرز کے نام سامنے آ گئےیونان میں پیش آئے کشتی کے حادثے کے بعد ریسکیو کیے گئے افراد کے بیانات کے ذریعے 14 پاکستانی انسانی اسمگلرز کے نام سامنے آئے ہیں۔ DailyJang
مزید پڑھ »
وزیراعظم کا انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکموزیراعظم شہباز شریف نے یونان کے قریب بحیرہ روم میں کشتی الٹنے کے واقعے کی انکوائری کی ہدایت کرتے ہوئے اس میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا
مزید پڑھ »
یونان کشتی حادثہ: گوجرانوالہ کے 14 افراد بھی لاپتہیونان کے کشتی حادثے میں لاپتہ ہونے والوں میں گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں کے 14 افراد بھی شامل ہیں۔ DailyJang
مزید پڑھ »
وزیراعظم کی یونان کے قریب کشتی الٹنے کے واقعے کی انکوائری کی ہدایت - ایکسپریس اردووزیرِ اعظم نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی ہدایت کردی
مزید پڑھ »