یو اے ای کی طرح سعودی عرب اسرائیل کیساتھ تعلقات بحال کرے: امریکا

پاکستان خبریں خبریں

یو اے ای کی طرح سعودی عرب اسرائیل کیساتھ تعلقات بحال کرے: امریکا
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 50 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 83%

نیو یارک: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے بعد امریکا نے سعودی عرب پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور وائٹ ہاؤس کے مشیر جیرڈ کشنر کا کہنا ہے کہ یہ سعودی عرب کے مفاد میں ہوگا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لائے جیسا کہ متحدہ عرب امارات نے کیا ہے۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے نتیجے میں اسرائیل مغربی کنارے کے حصوں کے الحاق کو مؤخر کرنے پر راضی ہوا ہے، تاہم اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو یہ بھی واضح کرچکے ہیں کہ یہ منصوبہ اب بھی موجود ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق یو اے ای اور اسرائیل کے معاہدے پر خلیج تعاون ممالک میں سے بحرین اور عمان نے اس کا خیرمقدم کیا ہے جبکہ سعودی عرب، کویت اور قطر نے ابھی کوئی ردعمل نہیں کیا۔ مسلم دنیا کے اہم ملک سعودی عرب کو یہودی ریاست کو باقاعدہ طور پر تسلیم کرنے سے قبل حساس سیاسی معاملات کا سامنا کرنا پڑے گا۔اسی معاملے پر جیرڈ کشنر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنا سیکیورٹی اور معاشی نقطہ نظر سے ان بہت سے ممالک کے مفاد میں ہے۔ اسرائیل اور یو اے ای کی طرح جتنے زیادہ ممالک قریب آئیں گے یہ...

جیرڈ کشنر نے بریفنگ میں کہا کہ اسرائیل نے ہمارے ساتھ اتفاق کیا ہے کہ وہ ہماری رضامندی کے بغیر قدم نہیں بڑھائے گا اور ہمارا کچھ وقت کے لیے راضی ہونے کا منصوبہ نہیں ہے۔ اس وقت ہماری توجہ نئے امن معاہدے پر عمل درآمد پر لگی ہوئی ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

DunyaNews /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سعودی عرب بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرے، امریکا - World - Dawn News
مزید پڑھ »

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان مواصلاتی رابطے بحالمتحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان مواصلاتی رابطے بحالمتحدہ عرب امارات اور اسرائیل معاہدے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان ٹیلی فون لائنز کھول دی گئی ہیں جس کے بعد عرب امارت سے باآسانی اسرائیل میں کسی بھی نمبر پر فون
مزید پڑھ »

تعلقات کی بحالی کیلئے آرمی چیف سعودی عرب پہنچ گئے - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »

تعلقات کی بحالی کیلئے آرمی چیف سعودی عرب پہنچ گئے - Pakistan - Dawn Newsتعلقات کی بحالی کیلئے آرمی چیف سعودی عرب پہنچ گئے - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-23 05:15:45