۔۔۔اور اظہر علی کی جیب بھی خالی تھی - BBC News اردو

پاکستان خبریں خبریں

۔۔۔اور اظہر علی کی جیب بھی خالی تھی - BBC News اردو
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 47 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 59%

سمیع چوہدری کا کالم: ۔۔۔اور اظہر علی کی جیب بھی خالی تھی

یہاں پاکستان کے لیے پلان بھی واضح تھا کہ اسی ڈسپلن کے تحت فل لینتھ کو ٹارگٹ کیا جائے اور سپنرز وکٹ کی دراڑوں کو نشانہ بنائیں۔ ریورس سوئنگ کا امکان بھی تھا اور پھر یاسر شاہ پہلی اننگز میں جو کر آئے تھے، چوتھی اننگز تو ویسے ہی سپنرز کی گیم ہوتی ہے۔بعد میں جوں جوں کھیل آگے بڑھا، یہ واضح ہوتا گیا کہ اظہر علی اپنی جیب میں صرف ایک ہی پلان لے کر آئے تھے اور جب ایک غیر متوقع پارٹنرشپ لگی تو اظہر علی کی جیب خالی تھی اور اسی بیچ کنڈیشنز اچانک انگلینڈ کے حق میں ہو...

مگر دھوپ بھی نہ نکلی اور اظہر علی کا پلان بھی صرف 'اے' ہی رہا۔ عموماً ایسے لو سکورنگ مقابلوں میں حریف کی پوری بیٹنگ لائن کے خلاف پلان بنایا جاتا ہے لیکن یہاں پاکستان نے لوئر آرڈر کے معاملے میں سب کچھ یاسر شاہ کی آس پہ چھوڑ رکھا تھا۔ گو مصباح کی قیادت میں اظہر کئی ایسے میچز کا حصہ رہے ہیں جہاں پاکستان نے چھوٹے مارجنز میں بھی فتح حریف کے منہ سے کھینچ لی مگر خود ان کی کپتانی میں یہ پہلا ایسا تجربہ تھا۔

بجا کہ وکٹ دوسرے سیشن میں بالکل بیٹنگ کے لئے سازگار ہو گئی مگر غور طلب بات یہ ہے کہ ایسا کیوں کر ہوا۔ دھوپ کا نہ نکلنا اس کا ایک پہلو ہے۔ زیادہ اہم یہ ہے کہ بٹلر اور ووکس نے جس جارحانہ سوچ کے ساتھ پاکستانی بولرز کو ان کے ڈسپلن سے ہٹنے پہ مجبور کیا، اس رویے نے وکٹ کو بیٹنگ فرینڈلی بنایا۔گیند پرانا ہوا تو جیسی ریورس سوئنگ کی توقع تھی، وہ نہ ہو پائی۔ مگر اظہر علی اپنے پلان اے سے نہیں ہٹے۔ ووکس جم چکے تھے کہ اچانک شارٹ پچ سے اٹیک کرنے کا خیال آیا۔ یہی خیال اگر کوئی گھنٹہ بھر پہلے آ جاتا تو میچ کا...

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

BBCUrdu /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پاکستان کی بیٹنگ مشکل میں، کپتان اظہر علی بھی آؤٹ - BBC News اردوپاکستان کی بیٹنگ مشکل میں، کپتان اظہر علی بھی آؤٹ - BBC News اردومانچسٹر کے میدان اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ مشکل میں ہے۔ کپتان اظہر علی اور بابر اعظم سمیت چار وکٹیں گِر چکی ہیں۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-24 12:06:50