لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے کورونا پر منفی سیاست کر کے قوم کو تقسیم کر نے کی ناکام کوشش کی، پاکستانی قوم منفی سیاست کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ وزیراع
لیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا وزیراعظم کی قیادت میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کا میاب ثابت ہوئی ہے، تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر کو اب چپ کا روزہ رکھ لینا چاہیے، اپوزیشن رہنما مشکل کی گھڑی میں عوام کو اکیلا چھوڑ کر صرف بیان داغنے تک محدود رہے۔ انہوں نے کہا عوام کو عید الاضحی پر احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیئے، حکومتی کاوشوں، عوام کے تعاون سے کورونا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملی، عید پر کورونا پھیلاؤ روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل ضروری ہے، عوام کے تعاون سے ہی کورونا پر...
سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا گھر میں رہیں محفوظ رہیں پر عمل کر کے شہری خود اور دوسروں کو کورونا سے بچائیں، میل جول جتنا کم ہو گا، اتنا ہی بیماری کا پھیلاؤ کم ہوگا، پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے کورونا وباء میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا، کورونا نے پوری دنیا میں سیاسی، سماجی اور معاشی تبدیلیاں برپا کی ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
چلی کورونا مریضوں کی تلاش کیلئے کتوں کی مدد لینے کا فیصلہجنوبی امریکہ کے ملک چلی کی پولیس نے کورونا وائرس کے مریضوں کی تلاش کے لیے کتوں کی مدد لینے کا فیصلہ کر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق
مزید پڑھ »
آرمی چیف کی اٹلی کو کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکشراولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اٹلی کو کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کردی، اٹلی کے سفیر نےپاکستان کی میڈیکل اعانت کو سراہا
مزید پڑھ »
آرمی چیف کی اٹلی کو کورونا سے نمٹنے کےلئے تعاون کی پیشکش - Pakistan - Aaj.tv
مزید پڑھ »
آئل ٹینکرز کی تنظیموں نے آج سے ہڑتال کی کال دیدی | Abb Takk News
مزید پڑھ »
بھارت نے کلبھوشن تک قونصلر رسائی کی پاکستان کی پیشکش قبول کرلیاسلام آباد: بھارت نے اپنی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو تک قونصلررسائی کی پاکستان کی پیشکش قبول کرلی، آج ہی بھارتی قونصل خانے کے عملے کی جاسوس سے ملاقات ممکن ہے۔
مزید پڑھ »