شیراز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر حال ہی میں ایک نئی ویڈیو پوسٹ کی گئی جس کا ایک حصہ وائرل ہو رہا ہے۔
گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ننھے وی لاگر اور سوشل میڈیا اسٹار شیراز نے اپنی معصومانہ شرارتوں اور بے ساختگی سے سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی حاصل کی ہے، اب شیراز کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ویڈیو: ننھے وی لاگر شیراز کی پی آئی اے سے انوکھی فرمائشویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ شیراز اپنے دوستوں سے پوچھ رہا ہے کہ کیا وہ امتحان میں پاس ہوگئے ہیں یا فیل؟ شیراز کے پوچھنے پر دونوں دوستوں نے بتایا کہ وہ فیل ہوگئے ہیں جس پر شیراز نے شرارتی ہنسی کے ساتھ کہا کہ میں اکیلے ہی فیل نہیں ہوا یہ...
اس کے بعد شیراز نے اپنے ایک دوست کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر اس سے پوچھا کہ آپ نے جواب صحیح لکھا تھا؟ اس کے دوست نے کہاں ہاں تو شیراز نے پوچھا تو فیل کیوں ہوگئے پھر؟ جس پر اس کے دوست نے کہا کہ معلوم نہیں۔ اس کے بعد شیراز نے اپنے دوست کو حوصلہ دیتے ہوئےکہا کہ کوئی بات نہیں، آپ نے جواب اچھا لکھا ہوگا لیکن ٹیچر نے سوال غلط لکھا ہوگا۔
شیراز کی دیگر ویڈیوز کی طرح اس ویڈیو کو بھی نہایت پسند کیا جارہا ہے اور اس کی معصومانہ منطق پر سب لطف اندوز ہورہے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت 5 روپے 71 پیسے بڑھا دینیپرا نے اضافے کی سفارش منظوری کیلیے حکومت کو ارسال کردی، اطلاق یکم جولائی سے ہوگا
مزید پڑھ »
کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ قبول نہ کرنے پر کاروبار سیل کیا جائے گا، ایف بی آرریٹیلرز کی زمہ داری ہوگی وہ کریڈٹ کارڈ کے سے پیمنٹ وصول کریں، رسیدیں نہ ہونے پر پانچ لاکھ روپے کا جرمانہ بھی ہوگا: چیئرمین ایف بی آر
مزید پڑھ »
انتخابات میں بدترین شکست، رشی سونک کا پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلانعوام کے غصے اور مایوسی کا احساس ہے، اس نقصان کی ذمے داری قبول کرتا ہوں، عوام نے واضح اشارہ دیا ہے کہ حکومت کو بدلنا ہوگا: رشی سونک کا الوداعی خطاب
مزید پڑھ »
ماہرہ خان کی بولڈ تصاویر وائرل، اداکارہ تنقید کی زد میںکیا آپ مسلمان خاتون ہیں؟ اداکارہ کی تصاویر مداحوں کا سوال
مزید پڑھ »
سوناکشی کا مسلمان دوست سے شادی کا اعلان، سنہا خاندان میں پھوٹ پڑ گئیسنہا خاندان کا کوئی فرد شادی کی تقریبات میں شریک نہیں ہوگا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
مزید پڑھ »
سپر ایٹ راؤنڈ: آج انگلینڈ اور امریکا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گیبارباڈوس کے کینسنگٹن اوول اسٹیڈیم میں میچ کا آغاز 7 بجکر 30 منٹ پر ہوگا
مزید پڑھ »