2 لڑکیوں کی شادی، راولپنڈی ہائیکورٹ کا دولہا کا ٹیسٹ کرانے کا حکم - ایکسپریس اردو

پاکستان خبریں خبریں

2 لڑکیوں کی شادی، راولپنڈی ہائیکورٹ کا دولہا کا ٹیسٹ کرانے کا حکم - ایکسپریس اردو
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 46 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 53%

2 لڑکیوں کی شادی، راولپنڈی ہائیکورٹ کا دولہا کا ٹیسٹ کرانے کا حکم -

ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے ٹیکسلا میں مبینہ طور پر 2 لڑکیوں کی آپس میں شادی کے مشہورکیس میں مبینہ دلہا علی آکاش کا میڈیکل بورڈ بنا کر جینڈر ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا۔

ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے ٹیکسلا میں مبینہ طور پر 2 لڑکیوں کی آپس میں شادی کے مشہورکیس میں مبینہ دلہا علی آکاش کا میڈیکل بورڈ بنا کر جینڈر ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا جب کہ میڈیکل رپورٹ21 جولائی کو عدالت پیش کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔ عدالت نے ایم ایس کو کہا اگر یہ میڈیکل کی سہولت سرکاری ہسپتال میں نہ ہوتو وہ خود اپنی نگرانی میں کسی اچھی لیبارٹری سے کرائیں۔دلہن نیہا علی نے عدالتی استفسار پر بتایا کہ وہ شادی سے مکمل خوش ہے ،اس کے شوہر اس کے تمام حقوق پورے کر رہے ہیں اور علی آکاش کے ساتھ ہی رہنا چاہتی ہوں۔ڈپٹی اٹارنی جنرلنے تجویز دی کہ میڈیکل ٹیسٹ کرایا جائے، رپورٹ سے کیس سلجھانے میں آسانی اور مدد ملے گی۔

عدالت نے د لہا سے استفسار کیا کہ آپ پر الزام ہے دونوں لڑکیوں نے آپس میں شادی کی ہے،علی آکاش نیکہا وہ قدرتی طور پر مرد بن چکا ،ڈاکٹرز کی رپورٹس بھی موجود ہیں،عدالت نے دلہن اور دلہا کو تحریری جواب جمع کرانے اور جو بھی مناسب ہو وہ دستاویزات پیش کرنے کا حکم دیا۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

لڑکی سے لڑکی کی شادی کا ڈراپ سین ’دولہے‘ کا ردعمل سامنے آگیالڑکی سے لڑکی کی شادی کا ڈراپ سین ’دولہے‘ کا ردعمل سامنے آگیاراولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)لڑکی سےلڑکی کی شادی کا ڈراپ سین ہوگیا۔ شادی کرنے والی ایک لڑکی نے مکمل طور پر مرد ہونے کا دعویٰ کردیاہے۔ نجی ٹی وی 92 نیوز سے
مزید پڑھ »

نیب کا نوازشریف کی طلبی کا اشتہار لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس پر لگانے کا فیصلہنیب کا نوازشریف کی طلبی کا اشتہار لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس پر لگانے کا فیصلہ
مزید پڑھ »

آپس میں شادی کرنے والی ’لڑکیوں‘ کی جنس معلوم کرنے کا حکمآپس میں شادی کرنے والی ’لڑکیوں‘ کی جنس معلوم کرنے کا حکمدرخواست گزار کی بیٹی نے عدالت کو بتایا کہ اُنھوں نے اپنی مرضی سے دوسری لڑکی، جو اب لڑکا بن چکی ہے، سے شادی کی ہے اور وہ اس شادی سے مطمئن ہیں تاہم درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے اس دعوے کو چیلنج کیا گیا جس پر عدالت نے میڈیکل کروانے کا حکم دیا۔
مزید پڑھ »

روزنامہ دنیا :- پاکستان:- راولپنڈی ، لڑکی کی لڑکی سے شادی نکاح نامے کا اندراج، عدالت طلبروزنامہ دنیا :- پاکستان:- راولپنڈی ، لڑکی کی لڑکی سے شادی نکاح نامے کا اندراج، عدالت طلبراولپنڈی ، لڑکی کی لڑکی سے شادی نکاح نامے کا اندراج مکمل تفصیل جانیے:
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-27 03:21:49