2 پاکستانیوں کی شہادت بھارتی ناظم الامور کی طلبی احتجاج شفاف تحقیقات کا مطالبہ

پاکستان خبریں خبریں

اسلا م آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کی فائرنگ سے2  پاکستانی شہریوں کی شہادت پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے باضابطہ

اسلا م آباد بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کی فائرنگ سے2 پاکستانی شہریوں کی شہادت پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے باضابطہ طورپر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق بیدیاں سیکٹر میں بھارتی بی ایس ایف اہلکاروں نے2 پاکستانی شہریوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا جس پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو تھمائے گئے مراسلے میں کہا کہ بھارت تحقیقات کے نتائج اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی سے پاکستان کو آگاہ کرے۔ بھارت بنیادی انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کا احترام یقینی بنائے اور سرحدی معاملات میں زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرے۔ بھارت ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے بھی مؤثر اقدامات کرے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی بی ایس ایف اہلکاروں نے نہتے شہریوں کے خلاف بلااشتعال طاقت کا استعمال کیا، طاقت کا یہ استعمال مکمل طور پر بلاجواز اور انتہائی غیر متناسب تھا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان نے جاں بحق افراد کو درانداز قرار دینے کی کوشش کو بھی مسترد کر دیا اور بھارت پر واضح کیا گیا کہ یہ واقعہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق اس طرح کے واقعات بین الاقوامی قانون کے تحت شہریوں کے تحفظ کے حوالے سے بھی شدید خدشات پیدا کرتا ہے، واقعہ کی فوری، شفاف اور قابلِ اعتماد تحقیقات کرائی جائے۔ ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف مناسب محکمانہ اور قانونی کارروائی کی جائے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ تحقیقات کے نتائج اور کارروائی سے متعلق پاکستان کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے، بھارت بنیادی انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کا احترام یقینی بنائے، بھارت دوطرفہ معاہدوں اور سرحدی امور سے متعلق طے شدہ طریقہ کار پر عمل کرے۔محمد ناصر اقبال خاندین فطرت اسلام اور نبوت کے ظہور سے قبل انسانیت کے نجات دہندہ اور سرور کونین حضرت سیّدنا محمد صلی اللہ علیہ .

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

Nawaiwaqt_ /  🏆 6. in PK

 

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات