بصیرو فائی نے محض 44 سال کی عمر میں صدار تی منصب سنبھالا ہے
بصیرو فائی سینیگال کی تاریخ کے کم عمر ترین صدر ہیں اور انہوں نے محض 44 سال کی عمر میں صدار تی منصب سنبھالا ہے۔
صدر کا حلف اٹھانے کے بعد انہوں نے خطاب کرتے ہوئے سینیگال کے نوجوانوں کو معاشی خودمختاری دینےکا اعلان کیا جو اس وقت بڑی تعداد میں بیروزگاری کا شکار ہیں۔بصیرو فائی کے صدر بننے کی کہانی اس لیے بھی دلچسب ہےکہ وہ صدارتی الیکشن سے محض 10 دن قبل تک جیل میں قید تھے اور انہیں الیکشن سے صرف 10 دن قبل جیل سے رہا کیا گیا۔ فائی اپریل 2023 سے جھوٹی خبروں اور توہین عدالت سمیت متعد الزامات کی وجہ سے جیل میں قید تھے جہاں انہوں نے 11 ماہ...
فائی ایک ٹیکس کلکٹر تھے مگر صدارتی الیکشن سے قبل سینیگال کے اپوزیشن لیڈر عثمانی سنوکو الزامات کی وجہ سے الیکشن کی دوڑ سے باہر ہوگئے، جس کے بعد سنوکو نے صدارتی الیکشن میں بصیرو فائی کی حمایت کا اعلان کیا اور انہیں امیدوار نامزد کردیا۔ سینیگال کے سابق صدر میکی سال نے الیکشن سے 18 روز قبل ان لوگوں کے لیے عام معافی کی منظوری دی جو سال 2021 سے 2024 تک جاری سیاسی تحریک میں تشدد اور جرائم کے الزامات میں قید تھے۔ ایمنسٹی کی منظوری سینیگال کی پارلیمنٹ نے بھی دی تھی جس کے بعد بصیرو فائی کی رہائی ممکن ہوئی۔
سینیگال میں صدارتی الیکشن مارچ کی 24 کے منعقد ہوئے تھے جس میں لوگ بڑی تعداد میں ووٹ دینے کے لیے نکلے، صدارتی الیکشن میں ٹرن آوٹ 66 فیصد رہا تھا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
یہ والی دال کھائیں، سو سالہ زندگی پائیںطبِ نبوی میں ایک مخصوص دال کا ذکر ملتا ہے جس کا سفوف انسان کے ناخن سے لے کر سر کے بال تک کے لیے کسی جادوئی ٹانک سے کم نہیں۔
مزید پڑھ »
گلگت بلتستان کے ننھے یوٹیوبر کے خوابوں سے حقیقت تک کا سفرگلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے کم عمر محمد شیراز نامی یوٹیوبر نے اپنے خوابوں سے حقیقت تک کا سفر طر کرلیا۔
مزید پڑھ »
غزہ میں خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر تحفظ فراہم کیا جائے، انتونیو گوتیریسانتونیو گوتیریس کا کہنا تھا کہ خواتین کا عالمی دن ان کی کامیابیوں کے اعتراف، مساوات اور مستقبل کے لیے کام کرنے کی یاد دہانی کا دن بھی ہے۔
مزید پڑھ »
محمود خان اچکزئی کا صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہسنی اتحاد کونسل کی جانب سے صدارت کے امیدوار محمود خان اچکزئی نے انتخاب سے ایک روز قبل صدارتی الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
مزید پڑھ »
شمالی وزیرستان میں قدرتی گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت سے خوشحالی کا سفر شروعشمالی وزیرستان میں قدرتی گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت کے بعدعلاقے میں خوشحالی کا سفر شروع ہو گیا۔.............
مزید پڑھ »
چرنوبل کے اطراف موجود کیچوں میں ’نئی سپرپاور‘ کا انکشاف1986 میں چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ حادثے کے بعد سے اس کے اطراف کا علاقہ دنیا کا سب سے تابکار خطہ بن گیا ہے
مزید پڑھ »