20 کلو آٹے کا تھیلا 120 روپے مہنگا کر دیا گیا
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مہنگائی تھمنے کا نام نہیں لے رہی، بڑھتی ہوئی مہنگائی میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں از خود اضافہ کر دیا ہے، بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیم تمیں 120 روپے کا اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا 805 کے بجائے 925 روپے کا ہو گیا ہے۔
آٹے کے 20 کلو تھیلے کی ایکس مل قیمت 900 روپے کر دی گئی ہے جبکہ فلور ملز ایسوسی ایشن کی طرف سے جواز دیا گیا ہے کہ گندم کی قیمت بڑھنے کے بعد آٹے کی قیمت بڑھائی گئی۔ چیئرمین پنجاب فلورملزایسوسی ایشن عبدالرؤف مختار کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی فی من قیمت 1600 روپے سے بڑھ گئی ہے۔ زائدنرخوں پرگندم خریدکرسرکاری نرخوں پرآٹے کی فراہمی ممکن نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گندم کی نئی فصل کی نقل وحمل پر پابندی کے باعث صورتحال خراب ہوئی، ملز کے سٹاک کو سرکاری تحویل میں لیے جانے سے آٹے کی صورتحال خراب ہوئی، اس وقت فلورملزکے پاس 72 گھنٹوں کیلئے گندم کا سٹاک موجود نہیں۔ عبد الرؤف مختار کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ خوراک سرکاری قیمت برقرار رکھنا چاہتا ہے تو گندم کا اجراء کیا جائے، آٹےکی سپلائی برقرار رکھنا محکمہ خوراک کی ذمہ داری ہے ۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بھارت معروف اداکارہ پریکشا مہتا نے پھندا لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیاممبئی: (ویب ڈیسک) معروف بھارتی اداکارہ پریکشا مہتا نے گلے میں پھندا لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے، آنجہانی اداکارہ کی عمر صرف 25 سال تھی۔
مزید پڑھ »
بھارت کو مذاکرات کا طریقہ اپنا کر معاملہ سلجھانا چاہیے، وزیر خارجہاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کو مذاکرات کا طریقہ اپنا کر معاملہ سلجھانا چاہیے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے
مزید پڑھ »
بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو کیا واقعی وزیراعظم عمران خان نے ڈائریکٹر حج تعینات کر دیا ہے ؟ اصل حقیقت کھل کر سامنے آ گئیلاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک خبر گردش کر رہی ہے کہ خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو وزیراعظم عمران خان نے مبینہ
مزید پڑھ »
ورلڈ کپ 2019: بھارت انگلینڈ سے جان بوجھ کر ہارا، انگلش کھلاڑی نے بھانڈا پھوڑ دیاورلڈ کپ 2019: بھارت انگلینڈ سے جان بوجھ کر ہارا؟ انگلش کھلاڑی نے بھانڈا پھوڑ دیا ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »