پاکستان پوسٹ کے ذریعے ترسیلات زر بھجوانے کی اسکیم کا افتتاح PMImranKhan Islamabad DawnNews
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں میرٹ کے فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں جبکہ 2020 پاکستان کی ترقی کا سال ہوگا۔
اسلام آباد میں پاکستان پوسٹ کے ذریعے ترسیلات زر بھجوانے کی اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 'اوورسیز پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی رقوم سے ملک چلتا ہے اس لیے ہمیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خاص قدر کرنی چاہیے۔' انہوں نے کہا کہ 'سفارتخانوں کو اوورسیز پاکستانیوں کا خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے، بیرون ملک سے قانونی ذرائع سے پیسے بھیجنے والوں کے لیے اسکیم تیار کی جارہی ہے، قانونی ذرائع سے پیسے بھیجنے والوں کو ہیلتھ کارڈ دینے کی تجویز ہے جبکہ قانونی ذرائع سے ترسیلات زر بھیجنے والوں کو انعام بھی دیں گے۔'
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کا سب سے بڑا کام عوام کی زندگی آسان کرنا ہے، عوام کی خدمت کر کے ہی ملک کو عظیم بنایا جاسکتا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مزید آسانیاں پیدا کر رہے ہیں اور ان کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔' ان کا کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست پہلے دن ہی نہیں بن جاتی، دنیا میں میرٹ پر قائم کیا گیا نظام کامیاب ہوتا ہے، ماضی کی حکومتیں عوام کی نہیں اپنی خدمت کرنے آئی تھیں، ملک میں میرٹ کے فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں جبکہ 2020 پاکستان کی ترقی کا سال ہوگا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
تاجروں نے 2020 کا سال بہتر ہونے کی امید باندھ لیکراچی: معاشی اعتبار سے رواں سال (2019) تاجروں کے لیے غیر یقینی صورت حال کا شکار رہا، تاہم
مزید پڑھ »
وزیراعظم 26 دسمبر کو پنڈ دادن خان کا دورہ کریں گےوزیراعظم 26 دسمبر کو پنڈ دادن خان کا دورہ کریں گے PMImranKhan Jhelum MegaProjects FawadChaudhry Visit pid_gov MoIB_Official ImranKhanPTI fawadchaudhry PTIofficial
مزید پڑھ »
وزیر اعظم کی پانی کے وسائل کی منصفانہ تقسیم یقینی بنانے کی ہدایت - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
مودی اپنی بدنیتی اورچالاکی سے اقلیتوں پر ہونے والے مظالم سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا،فردوس عاشقاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے
مزید پڑھ »