پشاور ہائیکورٹ نے رجوع کرنے والے 70 سے زائد پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی راہداری اور 69 رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت منظور کی
پشاور ہائی کورٹ نے 24 نومبر کو ڈی چوک اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے بعد پارٹی کے 140 سے زائد رہنماؤں، ممبران اسمبلی اور کارکنان کی راہداری اور حفاظتی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔
28 نومبر سے اب تک پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور ممبران اسمبلی کی 140 سے زائد درخواستوں پر پشاور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، 70 سے زائد راہداری ضمانت اور 69 حفاظتی ضمانت درخواستوں پر ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، عدالت عالیہ نے تمام درخواست گزاروں کو راہداری اور حفاظتی ضمانتیں دے دیں۔ حفاظتی اور راہداری ضمانت حاصل کرنے والوں میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی شامل ہیں، ان کے علاوہ پی ٹی آئی کے تمام سینئر رہنماؤں نے پشاور ہائی کورٹ سے راہداری ضمانت اور مقدمات کی تفصیل کے لیے رجوع کیا۔
پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے ہائی کورٹ سے راہداری اور حفاظتی ضمانت حاصل کی، بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کو بھی ہائی کورٹ نے 16 جنوری تک حفاظتی ضمانت دی۔ ممبر قومی اسمبلی اسد قیصر، شبلی فراز، شیخ وقاص اکرم، شیرافضل مروت، جنید اکبر بھی حفاظتی ضمانت کے لئے ہائیکورٹ میں پیش ہوئے جب کہ ممبر قومی اسمبلی شہریار آفریدی، عاطف خان، شہرام ترکئی، عادل بازئی، انور تاج، فیصل آمین اور دیگر نے بھی حفاظتی ضمانت حاصل کی۔ممبر قومی اسمبلی شاندانہ گلزار، زرتاج گل، ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی، سنیٹر فلک ناز، کنول شوذب، عالیہ حمزہ، صنم جاوید، حدیجہ شاہ، مشال یوسفزئی، حمیدہ شاہ کو بھی پشاور ہائیکورٹ نے راہداری اور حفاظتی ضمانت دی ہیںDec 19, 2024 11:23 AMخبروں اور حالات...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بشریٰ بی بی کا خرابی طبیعت کے باعث 24 نومبر کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلانبشریٰ بی بی یکم نومبر سے سیاسی سرگرمیوں میں مصروف تھیں اور 24 نومبر کی تیاریوں کے لیےپارٹی رہنماؤں کی پشاور میٹنگز کی تھیں: ذرائع
مزید پڑھ »
توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان کی رہائی کی روبکار اڈیالہ جیل میں جمعاسلام آباد ہائیکورٹ نے بدھ کو بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کی تھی
مزید پڑھ »
’احتجاج ملتوی ہوگا اور نہ ہی واپسی ہوگی‘، پی ٹی آئی نے احتجاج کی حکمت عملی فائنل کرلیوزیراعلیٰ ہاؤس کے پی میں پی ٹی آئی قیادت اور پارلیمنٹیرینز کے اجلاس میں بدلتی صورتحال اور آج کے احتجاج سے متعلق حکمت عملی کو حتمی شکل دی گئی
مزید پڑھ »
ابھی 5 سال کالیں نہیں ملنے والی، بانی پی ٹی آئی مس کالیں دے رہے ہیں: کامران ٹیسوریپی ٹی آئی کا احتجاج سیاسی، جذباتی اور آخری اوور کا گیم ہے، اس کے بعد اوور ختم ہوجائےگا، ان کی باتوں سے فرسٹریشن ظاہر ہوتی ہے: گورنر سندھ کی گفتگو
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج: سندھ پولیس کے 1300 سے زائد اہلکار اسلام آباد طلبحکومت نے پی ٹی آئی کے 24 نومبر کو اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا
مزید پڑھ »
اڈیالہ جیل میں عمران خان، خاندان اور پارٹی رہنماؤں کے درمیان 24 نومبر کے احتجاج پر تکراربشریٰ بی بی نے احتجاج سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو بریف کیا، ان کی بریفنگ کے بعد احتجاج سے متعلق کمرہ عدالت میں مباحثہ شروع ہوا: ذرائع
مزید پڑھ »