26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے وزارت قانون و انصاف نے وضاحت جاری کردی

پاکستان خبریں خبریں

26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے وزارت قانون و انصاف نے وضاحت جاری کردی
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 43 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 53%

26 ویں آئینی ترمیم واضح ہےکہ آئینی بینچ بنانے کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کسی رکن کی عدم موجودگی یا اسامی خالی ہونے سے نہیں رکےگا، وزارت قانون و انصاف

وزارت قانون و انصاف نے وضاحت کی ہےکہ 26 ویں آئینی ترمیم واضح ہےکہ آئینی بینچ بنانے کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کسی رکن کی عدم موجودگی یا اسامی خالی ہونے سے نہیں رکےگا۔

وزارت قانون و انصاف کی جانب سے وضاحت میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 175 اے شق 2 کے تحت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان 13 ممبران پر مشتمل ہے، جوڈیشل کمیشن اپنے پہلے اجلاس میں آرٹیکل 191 اے کے تحت آئینی بنچز تشکیل دے گا،نامزد ججز میں سے سینئر ترین جج آئینی بینچز کا سب سے سینئر جج ہوگا۔27 ویں ترمیم کے ذریعے سنگین خامی دور کئے بغیر آئینی بینچ نہیں بن سکتے، سابق اٹارنی جنرل

وزارت قانون و انصاف کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 175 اے شق 2 اور آرٹیکل 175 اے شق 3D کے تحت کمیشن کا کوئی فیصلہ کسی رکن کی عدم حاضری یا خالی اسامی پر باطل نہیں ہوگا۔ وزارت قانون و انصاف کے مطابق جوڈیشل کمیشن آرٹیکل 202 شق اے کے تحت ہائی کورٹس کے آئینی بینچز کا قیام کرےگا، ہائی کورٹس میں آئینی بینچز کا قیام اس صورت ہوگا جب صوبائی اسمبلیاں اکثریت سے قرارداد منظور کریں گی۔ ہائی کورٹس کے پاس آئینی بینچز بننے سے پہلے مقدمات کی سماعت کا اختیار آئینی ترمیم سے پہلےکے آئین کے مطابق ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

geonews_urdu /  🏆 15. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

خصوصی کمیٹی اجلاس، ن لیگ اور پی پی آئینی عدالتوں کے قیام سے دست بردارخصوصی کمیٹی اجلاس، ن لیگ اور پی پی آئینی عدالتوں کے قیام سے دست بردارتحریک انصاف کے عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر نے آئینی ترمیم کی مخالفت کردی
مزید پڑھ »

نئی آئینی ترمیم میں چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کا نیا طریقہ کار وضع کرنے کا فیصلہنئی آئینی ترمیم میں چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کا نیا طریقہ کار وضع کرنے کا فیصلہجیو نیوز نے 26 ویں آئینی ترمیم کی مزید تفصیلات حاصل کر لیں۔
مزید پڑھ »

مخصوص نشستوں کا فیصلہ مفروضوں پر مبنی ہے، الیکشن کمیشن کی 8 ججز کی وضاحت پر نظر ثانی درخواست دائرمخصوص نشستوں کا فیصلہ مفروضوں پر مبنی ہے، الیکشن کمیشن کی 8 ججز کی وضاحت پر نظر ثانی درخواست دائرعدالت نے تحریک انصاف کی دستاویزات پر کمیشن سے جواب طلب نہیں کیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر وضاحت کی درخواست کے بعد پارلیمنٹ نے قانون سازی کردی: درخواست
مزید پڑھ »

سپریم کورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست خارج کردیسپریم کورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست خارج کردیایڈووکیٹ حامد خان نے عدالت میں پیش ہوکر درخواست واپس لینے کی استدعا کی
مزید پڑھ »

سندھ ہائیکورٹ نے 26 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف درخواست مسترد کردیسندھ ہائیکورٹ نے 26 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف درخواست مسترد کردیسندھ ہائیکورٹ نے 26 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف وکلا کی جانب سے دائر کردہ درخواست کو مسترد کردیا۔ عدالت نے کہا کہ درخواست گزار عدالت کی معاونت کرنے میں ناکام رہے اور قانون سازی سے متعلق معاملات میں عدالت مداخلت نہیں کرسکتی ہے۔
مزید پڑھ »

26 ویں آئینی ترمیم سے عوام کو عدالتی نظام سے جلد انصاف ملے گا: وزیراعظم26 ویں آئینی ترمیم سے عوام کو عدالتی نظام سے جلد انصاف ملے گا: وزیراعظمجوڈیشل بینچ کے قیام سے عام آدمی کو سہولت ملے گی. 26 ویں آئینی ترمیم 2006 میں ہوئے میثاق جمہوریت کے ایک اور وژن کی تکمیل ہے: شہباز شریف
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-28 08:03:38