مسجد نبوی ﷺ میں رمضان کے 20 روز میں آنے والے زائرین کی تعداد 2 کروڑ سے زائد رہی، انتظامیہ
27 ویں شب ؛ حرمین شریفین میں لاکھوں افراد کا روح پرور اجتماع، دعا میں شرکتجوائن واٹس ایپ چینلحرمین شریفین کے امور سے متعلق ویب سائٹ کے مطابق مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں لاکھوں افراد نے 27 شب کی تراویح اور دعا میں شرکت کی اور خصوصی عبادات کیں۔
مسجد الحرام میں تراویح کے دوران دالان، تہہ خانے، چھت ، تیسری توسیع، اطراف کی سڑکیں، تجارتی مراکز اور ہوٹلوں کی راہداریاں اور علاقے نمازیوں سے بھرے ہوئے تھے۔اس سے قبل رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو بھی حرمین شریفین میں لاکھوں فرزندان اسلام نے نماز ادا کی۔ انتظامیہ کی جانب سے مسجد الحرام میں آنے والوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔
مسجد الحرام میں آمد ورفت کے راستے جدا رکھے گئے تاکہ لوگ آرام سے مسجد الحرام میں داخل ہوسکیں۔ 27 ویں شب کی دعا میں شرکت کےلیے مسجد الحرام جانے والے راستوں پر ٹریفک پولیس کے اہلکار جبکہ ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی خصوصی ٹاسک فورس کے دستے مسجد الحرام کے اطراف میں تعینات کیے گئے تاکہ لوگ منظم طریقے سے مسجد الحرام میں داخل ہو سکیں۔
دوسری جانب مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ کا کہنا ہے رمضان المبارک کے گزشتہ 20 دنوں میں آنے والے زائرین کی تعداد دو کروڑ سے زائد رہی۔روضہ رسول ﷺ پر سلام کےلیے 16 لاکھ 43 ہزار 288 افراد آئے جبکہ ریاض الجنہ کے لیے 3 لاکھ 58 ہزار 632 مرد جبکہ 2 لاکھ 96 ہزار 595 خواتین کو پرمٹ جاری کیے گئے۔متحدہ عرب امارات نے عثمان خان پر پانچ سال کی پابندی عائد کردی
خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پنجاب میں پتنگ بازی میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگلاہور : پنجاب میں پتنگ بازی میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن میں 63 مقدمات درج کرکے 68 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
مزید پڑھ »
رمضان المبارک سے پہلے طبی معائنہ کیوں ضروری ہے؟ماہ صیام اُمّت مسلمہ کے لیے توانائی راحت اور زندگی کا پیغام لے کر آتا ہے، اس ماہ مقدس میں سنگین امراض میں مبتلا افراد کیلئے روزے رکھنا
مزید پڑھ »
عاطف اسلم کا مداحوں کو ماہِ رمضان کا تحفہ، نیا روح پرور کلام ریلیزعاطف اسلم کی سحر انگیز آواز میں بنائے گئے اس کلام میں بادشاہی مسجد کے خوبصورت مناظر دکھائے گئے ہیں
مزید پڑھ »
پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے شلوار قمیض زیب تن کرلئےپشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم افطار ڈنر میں شرکت نہ کرسکے، کراچی کے مقامی ہوٹل میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا۔
مزید پڑھ »
ماہ رمضان میں پیٹ کے امراض سے کیسے بچیں؟ماہ رمضان میں کھانے پینے میں بے احتیاطی کرنے سے سینکڑوں افراد گیسٹرو کی بیماری میں مبتلا ہوجاتے ہیں جس کیلیے ضروری ہے کہ سحر و افطار میں
مزید پڑھ »
وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری، ججز کے خط کے معاملے پر کمیشن کی منظوری کا امکانآج لاہور میں ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس زوم پر ہو رہا ہے جس میں بیشتر وزرا آن لائن شرکت کر رہے ہیں
مزید پڑھ »