8 بجے دکانیں بند کرنے کا فیصلہ، آل پاکستان انجمن تاجران کا ردِ عمل بھی آگیا

پاکستان خبریں خبریں

8 بجے دکانیں بند کرنے کا فیصلہ، آل پاکستان انجمن تاجران کا ردِ عمل بھی آگیا
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 46 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 83%

8 بجے دکانیں بند کرنے کا فیصلہ، آل پاکستان انجمن تاجران کا ردِ عمل بھی آگیا Anjumanetajran ECC Reaction Markets Business

آل پاکستان انجمن تاجران کے چیئرمین سپریم کونسل نعیم میر نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر یہ منصوبہ ناقابل عمل ہو گا، سب سے پہلے صوبائی حکومتوں کو تاجر نمائندوں کے ساتھ بٹھایا جائے، تاجر مہنگی بجلی کا خریدار ہے، کیا حکومت مہنگے خریدار کے بجائے سستے خریدار کو بجلی فروخت کرے گی۔نعیم میر نے کہا کہ سرکلر ڈیٹ کا کیا بنے گا؟ کاروباری اوقات کار میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہو گی؟ انتظامیہ اور پولیس کی بھتہ خوری سے تاجروں کو کیسے بچایا جائے گا؟ کنٹونمنٹ اور ڈی ایچ اے کی مارکیٹیں بھی اوقات کار...

انہوں نے کہا کہ جب تک تمام سٹیک ہولڈرز بیٹھ کر فیصلہ نہیں کریں گے تو احسن اقبال کے اعلان کی حیثیت محض رسمی ہو گی۔ صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے اپنے رد عمل میں کہا کہ حکومت 8 بجے دکانیں بند کرنے کا فیصلہ واپس لے، اس گرمی میں دکانیں رات 8 بجے کسی صورت بند نہیں کریں گے، ہرحکومت دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کی ناکام پریکٹس کر چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ گرمی کے موسم میں دن میں کوئی خریداری نہیں ہوتی، گرمی کے موسم میں خریداری صرف رات 8 بجے سے رات 11 بجے تک ہوتی ہے، تاجر ملک میں سب سے زیادہ مہنگی بجلی خریدتا ہے، کہاں کی عقل مندی ہے توانائی بچانے کی خاطر معاشی پہیہ روکا جا رہا...

اجمل بلوچ نے کہا کہ حکومت توانائی بچانے کے لیے مفت میں چلنے والی بجلی بند کرے، حکمران اپنے ایئر کنڈیشنر بند کریں، ہر گھر کا پنکھا چلے گا۔ صدر انجمن تاجران نے کہا کہ بدقسمتی کی انتہا ہے توانائی بچانے کی بات یا وزیر دفاع کرتا ہے یا وزیر پلاننگ، وزیر توانائی کو چاہئے تاجر نمائندوں کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

DunyaNews /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

وفاق کا توانائی بچت کیلئے دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہوفاق کا توانائی بچت کیلئے دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہوفاقی حکومت نے توانائی کی بچت کےلیے دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات جانیے: PDMGovt PMLN ahsanIqbal ShehbazSharif DailyJang
مزید پڑھ »

حکومت کا توانائی بچت کیلیے دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہحکومت کا توانائی بچت کیلیے دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہحکومت کا توانائی بچت کیلیے دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ مزید تفصیلات: ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »

غیر ملکی سفر کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہغیر ملکی سفر کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہایف بی آر نے غیر ملکی دورے کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈیجیٹل سروسز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جمع کرانے کا اختیار صوبوں سے واپس
مزید پڑھ »

آئی ایم ایف کا 9 ویں اور 10 ویں جائزے کو یکجا کرنے کا عندیہآئی ایم ایف کا 9 ویں اور 10 ویں جائزے کو یکجا کرنے کا عندیہاسلام آباد : آئی ایم ایف نے 9ویں اور 10ویں جائزےکو یکجا کرنے کا عندیہ دے دیا تاہم پاکستان پہلے نویں جائزے کو اکیلا مکمل کرنے کا خواہش مند ہے۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-03-03 21:22:19