چیئرمین پی ٹی آئی عالمی میڈیا پر دانستہ جھوٹی خبریں پھیلارہے ہیں، ہر کیس میں تمام قانونی ضابطے پورے کیے جائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور سیاسی احتجاج کے حق کو دبانےکا الزام گمراہ کن ہے، 9 مئی کے واقعےکے تمام ذمہ داران کو قانون کے مطابق سزا مل رہی ہے۔
ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی میڈیا کے ساتھ اپنے انٹرویوز میں چیئرمین پی ٹی آئی دانستہ طور پر کھلے عام مقامی اور بین الاقوامی سامعین کو بڑی مہارت سے جھوٹی باتوں اور غلط بیانی سےگمراہ کر رہے ہیں، ان کا 9 مئی کے بعد کے واقعات کو انسانی حقوق کی پامالی اور سیاسی احتجاج کو دبانے کے زاویے سے پیش کرنےکا مقصد بیرونی تجزیہ نگاروں کو غلط بیانیے سے دھوکا دینا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ریکارڈ کی درستگی کے لیے میں بتاتا چلوں کہ 9 مئی کو جو ان کی جماعت کا ریاست پر حملہ آور ہونے کا قابلِ مذمت اقدام بدنیتی اور ناپاک عزائم پر مبنی تھا،کسی بھی ملک کو اپنی سالمیت پر ایسا حملہ قطعاً برداشت نہ ہوگا۔ وزیراعظم نےکہا کہ سب کو یقین ہونا چاہیےکہ اس واقعےکے تمام ذمہ داران کو قانون کے مطابق سزا مل رہی ہے اور میں یہ یقینی بنا رہا ہوں، انسانی حقوق کی کہیں بھی پامالی نہ ہوئی اور نہ ہوگی، ہر کیس میں تمام قانونی ضابطے پورے کیے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی تمام تر آئینی اور انسانی حقوق سے متعلق ذمہ داریوں کا احترام کرتا ہے اور انہیں پورا کرنے کے لیے پر عزم ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ملائیشیا میں روکا گیا پی آئی اے کاطیارہ پاکستان پہنچ گیاملائیشیا کی عدالت نے کوالالمپور میں پی آئی اے کے طیارے کو وطن واپسی کی اجازت دے دی جس کے بعد طیارہ پاکستان پہنچ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کی عدالت
مزید پڑھ »
رافیل نڈال 5 ماہ کیلئے ٹینس کورٹ سے آؤٹغیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رافیل نڈال کو انجری کے بعد صحتیابی میں 5 ماہ کا عرصہ درکار ہے۔
مزید پڑھ »
جہانگیرترین کاپارٹی نام آج فائنل کرنےکافیصلہجہانگیر ترین نے اپنے گروپ رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس دوبارہ بلا لیا، آج پارٹی کے نام کو حتمی شکل دینے سے متعلق حتمی فیصلہ کئے جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق
مزید پڑھ »
سانحہ 9 مئی یاسمین راشد حماد اظہر اسلم اقبال اور مراد راس کے خلاف ثبوت موجود ہیں کسی شرپسند کو نہیں چھوڑیں گے: آئی جی پنجاب06:16 PM, 4 Jun, 2023, اہم خبریں, پاکستان, لاہور : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ 9 مئی کو گھیراؤ جلاؤ کے تمام واقعات منصوبہ
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنماؤں کی تعداد 220 ہوگئی9 مئی کے واقعات کے بعد 150 موجودہ اور سابق ممبران پارلیمنٹ تحریک انصاف کو چھوڑ چکے ہیں DailyJang
مزید پڑھ »