Beyond the Breaking News

Karachi: Aerial firing at wedding ceremony kills 2 youths, including matriculation student

پاکستان خبریں خبریں

Karachi: Aerial firing at wedding ceremony kills 2 youths, including matriculation student
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

جون کے ابتدائی 13 روز کے دوران ہوائی فائرنگ اور نامعلوم سمت سے آنے والی اندھی گولیوں کے نتیجے میں 28 افراد زخمی ہوئے

جون کے ابتدائی 13 روز کے دوران ہوائی فائرنگ اور نامعلوم سمت سے آنے والی اندھی گولیوں کے نتیجے میں 28 افراد زخمی ہوئےکراچی میں اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے ایک بار پھر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ ضلع غربی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں شادی کی تقریب کے دوران ہونے والی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں میٹرک کے طالب علم سمیت دو نوجوان جان کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر بی 14، تھانہ پاکستان بازار کی حدود میں واقع جوہر چوک کے قریب شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران ہونے والی ہوائی فائرنگ دو نوجوانوں کی زندگی نگل گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ سے 17 سالہ سیف اللہ ولد شمشاد موقع پر جاں بحق ہوگیا، جبکہ 15 سالہ انس شدید زخمی ہوا۔ زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سول اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ بھی جانبر نہ ہو سکا۔ عباسی شہید اسپتال میں دونوں نوجوانوں کی لاشیں پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ اہل خانہ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا اور اسپتال کے سرد خانے کے باہر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ مقتول سیف اللہ کے چچا شاہین پرویز کے مطابق سیف اللہ چار بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا اور میٹرک کا طالب علم تھا۔ وہ شادی کی خوشی میں شریک ہونے گیا تھا، لیکن چند لمحوں کی ہوائی فائرنگ نے اس کی زندگی کا چراغ گل کر دیا۔ چھیپا حکام کے مطابق 15 سالہ انس کے سر پر گولی لگی جبکہ 17 سال کے سیف اللہ کے سینے پر گولی کا نشان ہے۔ ایس ایچ او تھانہ پاکستان بازار معراج انور کے مطابق واقعے کے فوری بعد کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ ان کے قبضے سے دو پستولیں بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ تاہم اعداد و شمار بھی صورتحال کی سنگینی کو ظاہر کرتے ہیں۔ کراچی پولیس کے ریکارڈ کے مطابق صرف جون کے ابتدائی 13 روز کے دوران ہوائی فائرنگ اور نامعلوم سمت سے آنے والی اندھی گولیوں کے نتیجے میں 28 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 9 واقعات صرف ویسٹ زون میں پیش آئے۔ متاثرین میں خواتین، بچے، بزرگ اور مرد شامل ہیں جو اپنے گھروں، گلی محلوں یا بازاروں میں موجود تھے۔ شہر میں اسلحے کے آزادانہ استعمال، شادیوں اور دیگر تقریبات میں ہوائی فائرنگ کی مسلسل روایت اور پولیس کی مؤثر حکمت عملی کے فقدان نے شہریوں کو غیر محفوظ بنا دیا ہے۔ تاہم شہر میں اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ معمول بنا اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے پیشگی اقدامات نا کرنا پولیس اور اسلحے کا بے دریغ استعمال کرنے والے شہریوں پر سوالیہ نشان بنتے جارہے ہیں۔پنجاب: بارش کے باعث مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق اور 23 زخمیگوجرانوالہ: مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید کرنل امجد لطیف کی نماز جنازہ ادا، رقت آمیز مناظرخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔.

جون کے ابتدائی 13 روز کے دوران ہوائی فائرنگ اور نامعلوم سمت سے آنے والی اندھی گولیوں کے نتیجے میں 28 افراد زخمی ہوئےکراچی میں اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے ایک بار پھر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ ضلع غربی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں شادی کی تقریب کے دوران ہونے والی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں میٹرک کے طالب علم سمیت دو نوجوان جان کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر بی 14، تھانہ پاکستان بازار کی حدود میں واقع جوہر چوک کے قریب شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران ہونے والی ہوائی فائرنگ دو نوجوانوں کی زندگی نگل گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ سے 17 سالہ سیف اللہ ولد شمشاد موقع پر جاں بحق ہوگیا، جبکہ 15 سالہ انس شدید زخمی ہوا۔ زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سول اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ بھی جانبر نہ ہو سکا۔ عباسی شہید اسپتال میں دونوں نوجوانوں کی لاشیں پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ اہل خانہ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا اور اسپتال کے سرد خانے کے باہر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ مقتول سیف اللہ کے چچا شاہین پرویز کے مطابق سیف اللہ چار بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا اور میٹرک کا طالب علم تھا۔ وہ شادی کی خوشی میں شریک ہونے گیا تھا، لیکن چند لمحوں کی ہوائی فائرنگ نے اس کی زندگی کا چراغ گل کر دیا۔ چھیپا حکام کے مطابق 15 سالہ انس کے سر پر گولی لگی جبکہ 17 سال کے سیف اللہ کے سینے پر گولی کا نشان ہے۔ ایس ایچ او تھانہ پاکستان بازار معراج انور کے مطابق واقعے کے فوری بعد کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ ان کے قبضے سے دو پستولیں بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ تاہم اعداد و شمار بھی صورتحال کی سنگینی کو ظاہر کرتے ہیں۔ کراچی پولیس کے ریکارڈ کے مطابق صرف جون کے ابتدائی 13 روز کے دوران ہوائی فائرنگ اور نامعلوم سمت سے آنے والی اندھی گولیوں کے نتیجے میں 28 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 9 واقعات صرف ویسٹ زون میں پیش آئے۔ متاثرین میں خواتین، بچے، بزرگ اور مرد شامل ہیں جو اپنے گھروں، گلی محلوں یا بازاروں میں موجود تھے۔ شہر میں اسلحے کے آزادانہ استعمال، شادیوں اور دیگر تقریبات میں ہوائی فائرنگ کی مسلسل روایت اور پولیس کی مؤثر حکمت عملی کے فقدان نے شہریوں کو غیر محفوظ بنا دیا ہے۔ تاہم شہر میں اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ معمول بنا اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے پیشگی اقدامات نا کرنا پولیس اور اسلحے کا بے دریغ استعمال کرنے والے شہریوں پر سوالیہ نشان بنتے جارہے ہیں۔پنجاب: بارش کے باعث مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق اور 23 زخمیگوجرانوالہ: مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید کرنل امجد لطیف کی نماز جنازہ ادا، رقت آمیز مناظرخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔

GooglePlease follow us on Google to support us
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

 

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

Hundreds of Indian Sikh pilgrims arrive in Pakistan for Jore Mela celebrationsHundreds of Indian Sikh pilgrims arrive in Pakistan for Jore Mela celebrationsJore Mela ceremony will be held on June 16 at Gurdwara Dera Sahib.
مزید پڑھ »

Sikh pilgrims arrive from India for Jore Mela celebrationsSikh pilgrims arrive from India for Jore Mela celebrationsJore Mela ceremony will be held on June 16 at Gurdwara Dera Sahib
مزید پڑھ »

Robbers loot 55 mobile phones worth Rs4m in Karachi's red zoneRobbers loot 55 mobile phones worth Rs4m in Karachi's red zoneArmed robbers looted 55 mobile phones worth approximately Rs4 million from a businessman in Karachi's high-security red zone area, prompting authorities to
مزید پڑھ »

Pakistan auto sales jump 45% in 11 months, PAMA reportsPakistan auto sales jump 45% in 11 months, PAMA reportsKARACHI: Vehicle sales in Pakistan surged 45% during the first 11 months of the fiscal year, according to data released by the Pakistan
مزید پڑھ »

Karachi University teachers continue protest for enhancement in allowancesKarachi University teachers continue protest for enhancement in allowancesTeachers and other employees of the Karachi University continued their protest and sit-in in favour of their demands in Karachi, reported 24NewsHD TV channel
مزید پڑھ »

karachi mominabad police firing exchange 2 robbers killedkarachi mominabad police firing exchange 2 robbers killedڈاکو ملک چوک کے قریب نوجوانوں سے اسلحے کے زور پر نئی ہنڈا 125 موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوئے تھے، ایس ایچ او مومن آباد
مزید پڑھ »



Render Time: 2026-07-18 05:44:37