شہبازشریف عمران خان نہیں کہ شوگرمافیا کے دباو میں آجائیں: مریم اورنگزیب
معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس میں جو سوالات کیے تھے ان پر کرائے کے ترجمان نے جواب کے بجائے صرف آئیں۔ بائیں شائیں اور سرکس کیا، سرکس کرنے اور کاغذ لہرانے سے عمران خان اور عثمان بزدار کی چوری نہیں چھپ سکتی، اگر شاہد خاقان عباسی یا لیگ نے خلاف قانون یا غلط کام کیا ہے تو سرکس نہیں کارروائی...
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نے 5 سال میں چینی کی قیمت ایک پیسہ نہیں بڑھنے دی، شہباز شریف نے شوگرمافیا کے مقابلے میں غریب کسان کا ساتھ دیا اور ان کی حق تلفی نہیں ہونے دی جو کمیشن کی رپورٹ کہہ رہی ہے، اگرسندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے باوجود شہباز شریف نے گنے کی قیمت میں کمی نہیں کی تو شاہد خاقان عباسی کے اثر میں کیسے آسکتے ہیں؟۔
ترجمان لیگ نے کہا کہ شہباز شریف عمران خان نہیں جو شوگر مافیا کے دباؤ میں آجائیں اور پھر کمیشن بنا کر رپورٹ کی آڑ میں چھپنے کی کوشش کریں، کرائے کے ترجمان جواب دیں کہ چینی کمیشن عبدالرزاق داؤد، اسد عمر اور عثمان بزدار کے جواب سے کیوں مطمئن نہیں ہوا؟، نواز شریف، شہباز شریف، سلمان شہباز اور شاہد خاقان کا نام لینے سے عمران خان کی چوری نہیں چھپے گی۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کرائے کے ترجمان جواب دیں کہ عمران خان اور آٹا چینی چوروں نے سال میں چینی 53 سے 90 روپے تک کیوں پہنچائی؟ عمران خان نے چینی کی قلت کے باوجود چینی برآمد کرنے کی اجازت کیوں دی؟ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 40 فیصد کمی کے باوجود چینی پر سبسڈی کیوں دی گئی؟ ترجمان کب تک جھوٹ بولیں گے؟ کب تک الزامات لگائیں گے ؟ کب ثبوت پیش کریں گے اور کب کارروائی کریں گے؟
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
تنخواہ میں 50فیصد کٹوتی کے ساتھ ویسٹ انڈیز کے دورہ انگلینڈ کی منظوری - Sport - Dawn News
مزید پڑھ »
کوئٹہ میں نوجوان تشدد کے نتیجے میں ہلاک، لواحقین کا گورنر ہاؤس کے باہر احتجاجبلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہجوم کے ہاتھوں ایک نوجوان کی ہلاکت اور دو دیگر کے زخمی ہونے کے واقعے کے خلاف احتجاج کیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب حکام نے غفلت برتنے کے الزام میں پانچ پولیس اہلکاروں کو معطل کرنے کے علاوہ گرفتاریاں کی ہے۔
مزید پڑھ »
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11روپے 88 پیسے تک کی کمی کی سفارش - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
سفارتی عملے کی واپسی، امریکا کے خصوصی طیارے کو اسلام آباد میں لینڈنگ کی اجازتاسلام آباد: (دنیا نیوز) سول ایوی ایشن نے امریکا کے خصوصی طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دے دی، خصوصی طیارہ امریکی سفارتی عملے کو لے کر اسلام آباد پہنچے گا۔
مزید پڑھ »
پیٹرول قیمتوں میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹ کرایوں کی اڑان سے مرغی کی پرواز تکپیٹرول قیمتوں میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹ کرایوں کی اڑان سے مرغی کی پرواز تک ایک اچھی خبر پھر ملنے والی ہے اور وہ خبر یہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ mac61lhr
مزید پڑھ »