Report on the Custody and Detention of Former Prime Minister's Wife in Lahore Jail

Legal خبریں

Report on the Custody and Detention of Former Prime Minister's Wife in Lahore Jail
Lahore Jail, Former Prime Minister's Wife, Custody

The report, filed by the Superintendent of Lahore Jail, states that the former Prime Minister's wife, who has been in jail for over half a year, has been treated fairly and with all necessary facilities. The report denies any allegations of discrimination or unequal treatment and emphasizes on the legal rights of the detainee.

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے بشریٰ بی بی کی حراست اور قیدِ تنہائی سے متعلق رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو جیل میں ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے۔ عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بشریٰ بی بی کو قیدِ تنہائی میں رکھنے کے تاثر کی تردید کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں کسی بھی قیدی، بشمول بشریٰ بی بی کو قیدِ تنہائی میں نہیں رکھا گیا۔ سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہا کہ جیلوں میں قیدِ تنہائی کا نظام تقریباً ختم ہو چکا ہے، اب یہ رائج نہیں اور نہ ہی عدالتیں طویل عرصے سے ایسی سزا دے رہی ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ جیل کے مطابق بشریٰ بی بی سزا یافتہ قیدی ہیں اور قانون کے مطابق اپنی سزا کاٹ رہی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ان کے ساتھ دیگر قیدیوں کی طرح ہی قانونی سلوک کیا جا رہا ہے اور کسی قسم کا امتیازی یا غیر مساوی برتاؤ نہیں کیا جا رہا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چونکہ بشریٰ بی بی سابق وزیراعظم کی اہلیہ ہیں، اس لیے ان کی سیکیورٹی کے پیش نظر کچھ اضافی انتظامات کیے گئے ہیں۔ عام خواتین قیدیوں کو ان کی رہائش گاہ تک رسائی نہیں دی جاتی تاکہ ان کی حفاظت اور سلامتی متاثر نہ ہو۔ سپرنٹنڈنٹ جیل کے مطابق درخواست گزار کے الزام کے برعکس بشریٰ بی بی کو تمام سہولیات حاصل ہیں۔ انہیں ایسے احاطے میں رکھا گیا ہے جہاں بڑا کمرہ، الگ صحن اور علیحدہ باورچی خانہ موجود ہے، جبکہ وہ صبح لاک اپ کھلنے سے شام لاک اپ بند ہونے تک آزادانہ نقل و حرکت کر سکتی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ رات کے مقررہ اوقات میں قواعد کے مطابق کمرہ بند کیا جاتا ہے۔ بشریٰ بی بی کی نگرانی خواتین جیل افسران اور عملہ کرتا ہے، جن سے وہ روزمرہ ضروریات کے لیے بات چیت کرتی ہیں، جبکہ خواتین افسران ان کے مسائل متعلقہ حکام تک بھی پہنچاتی ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ جیل کے مطابق خاتون میڈیکل آفیسر روزانہ کم از کم 2 مرتبہ ان کا طبی معائنہ کرتی ہے۔ ان کی خوراک، بلڈ پریشر اور دیگر ضروری طبی علامات کا جائزہ لیا جاتا ہے، جبکہ ضرورت پڑنے پر خصوصی طبی معائنہ بھی کرایا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ، لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بھی معمول کے مطابق ان کی رہائش گاہ کا دورہ اور ملاقات کرتی ہیں۔ 2 خواتین وارڈرز ہر وقت تعینات ہیں، جو روزانہ 3 وقت کا کھانا تیار کرنے کے ساتھ ان کی روزمرہ ضروریات کا بھی خیال رکھتی ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو قدرتی روشنی، تازہ ہوا اور جیل مینوئل کے مطابق رازداری کی سہولت حاصل ہے۔ انہیں ہر منگل اپنے شوہر، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت بھی دی جاتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی کی حراستی اور رہائشی سہولیات مناسب اور اطمینان بخش ہیں اور قیدِ تنہائی کا کوئی عنصر موجود نہیں، اس لیے اس حوالے سے اعتراضات محض مفروضوں پر مبنی ہیں اور حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ سپرنٹنٹ جیل نے عدالت سے استدعا کی کہ بشریٰ بی بی کی بیٹی کی درخواست کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کیا جائے.

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے بشریٰ بی بی کی حراست اور قیدِ تنہائی سے متعلق رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو جیل میں ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے۔ عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بشریٰ بی بی کو قیدِ تنہائی میں رکھنے کے تاثر کی تردید کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں کسی بھی قیدی، بشمول بشریٰ بی بی کو قیدِ تنہائی میں نہیں رکھا گیا۔ سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہا کہ جیلوں میں قیدِ تنہائی کا نظام تقریباً ختم ہو چکا ہے، اب یہ رائج نہیں اور نہ ہی عدالتیں طویل عرصے سے ایسی سزا دے رہی ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ جیل کے مطابق بشریٰ بی بی سزا یافتہ قیدی ہیں اور قانون کے مطابق اپنی سزا کاٹ رہی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ان کے ساتھ دیگر قیدیوں کی طرح ہی قانونی سلوک کیا جا رہا ہے اور کسی قسم کا امتیازی یا غیر مساوی برتاؤ نہیں کیا جا رہا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چونکہ بشریٰ بی بی سابق وزیراعظم کی اہلیہ ہیں، اس لیے ان کی سیکیورٹی کے پیش نظر کچھ اضافی انتظامات کیے گئے ہیں۔ عام خواتین قیدیوں کو ان کی رہائش گاہ تک رسائی نہیں دی جاتی تاکہ ان کی حفاظت اور سلامتی متاثر نہ ہو۔ سپرنٹنڈنٹ جیل کے مطابق درخواست گزار کے الزام کے برعکس بشریٰ بی بی کو تمام سہولیات حاصل ہیں۔ انہیں ایسے احاطے میں رکھا گیا ہے جہاں بڑا کمرہ، الگ صحن اور علیحدہ باورچی خانہ موجود ہے، جبکہ وہ صبح لاک اپ کھلنے سے شام لاک اپ بند ہونے تک آزادانہ نقل و حرکت کر سکتی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ رات کے مقررہ اوقات میں قواعد کے مطابق کمرہ بند کیا جاتا ہے۔ بشریٰ بی بی کی نگرانی خواتین جیل افسران اور عملہ کرتا ہے، جن سے وہ روزمرہ ضروریات کے لیے بات چیت کرتی ہیں، جبکہ خواتین افسران ان کے مسائل متعلقہ حکام تک بھی پہنچاتی ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ جیل کے مطابق خاتون میڈیکل آفیسر روزانہ کم از کم 2 مرتبہ ان کا طبی معائنہ کرتی ہے۔ ان کی خوراک، بلڈ پریشر اور دیگر ضروری طبی علامات کا جائزہ لیا جاتا ہے، جبکہ ضرورت پڑنے پر خصوصی طبی معائنہ بھی کرایا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ، لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بھی معمول کے مطابق ان کی رہائش گاہ کا دورہ اور ملاقات کرتی ہیں۔ 2 خواتین وارڈرز ہر وقت تعینات ہیں، جو روزانہ 3 وقت کا کھانا تیار کرنے کے ساتھ ان کی روزمرہ ضروریات کا بھی خیال رکھتی ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو قدرتی روشنی، تازہ ہوا اور جیل مینوئل کے مطابق رازداری کی سہولت حاصل ہے۔ انہیں ہر منگل اپنے شوہر، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت بھی دی جاتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی کی حراستی اور رہائشی سہولیات مناسب اور اطمینان بخش ہیں اور قیدِ تنہائی کا کوئی عنصر موجود نہیں، اس لیے اس حوالے سے اعتراضات محض مفروضوں پر مبنی ہیں اور حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ سپرنٹنٹ جیل نے عدالت سے استدعا کی کہ بشریٰ بی بی کی بیٹی کی درخواست کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کیا جائے

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

Lahore Jail Former Prime Minister's Wife Custody Detention Legal Rights Equal Treatment Discrimination Facilities Legal Proceedings

 

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News: آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

Search for remaining mountaineers on Broad Peak will continue, says DarSearch for remaining mountaineers on Broad Peak will continue, says DarDeputy Prime Minister and Foreign Minister Senator Ishaq Dar has expressed his heartfelt condolences over the tragic loss of 10 mountaineers including renowned
مزید پڑھ »

Ministers, political leaders back new provinces, stronger local governments at Lahore seminarMinisters, political leaders back new provinces, stronger local governments at Lahore seminarFormer ministers and political leaders at a Lahore seminar supported constitutional reforms for new provinces and empowered local governments, calling for fundamental changes to governance.
مزید پڑھ »

Politicians, judges and experts unite to unveil Lahore Declaration on GovernancePoliticians, judges and experts unite to unveil Lahore Declaration on GovernanceConference at University of Lahore backs democratic, accountable and citizen-focused administration
مزید پڑھ »

Autopsy report to determine cause of two girls’ deaths in LahoreAutopsy report to determine cause of two girls’ deaths in LahoreThe post-mortem report of two girls who lost their lives while in Township Police Station custody will determine the real cause behind their mysterious deaths,
مزید پڑھ »

Adiala Jail chief rejects claims about Bushra Bibi's solitary confinementAdiala Jail chief rejects claims about Bushra Bibi's solitary confinementSubmitting a reply in court, Superintendent of Adiala Jail Mirza Sajid Baig has rejected allegations that former first lady Bushra Bibi is being held in
مزید پڑھ »

PM Shehbaz, Field Marshal Asim to pay 3-day visit to Saudi Arabia from today: FOPM Shehbaz, Field Marshal Asim to pay 3-day visit to Saudi Arabia from today: FOPrime Minister Shehbaz Sharif, accompanied by Chief of Defence Forces (CDF) Field Marshal Syed Asim Munir and Deputy Prime Minister Senator Ishaq Dar, will
مزید پڑھ »